Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں امارات کے بڑے منصوبے

خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں 100 سے زیادہ منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔فائل فوٹو
متحدہ عرب امارات اپنے پاکستان امدادی پروگرام کے تحت خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں 100 سے زیادہ بڑے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بتایا کہ ’پاکستان امدادی پروگرام کے تیسرے مرحلے کے دوران بنیادی طور پر تعلیم اور صحت کے شعبوں پر توجہ ہے۔‘
امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزابی کا کہنا تھا کہ’ گذشتہ سال مئی میں متحدہ عرب امارات کے پاکستان امدادی پروگرام کے تیسرے مرحلے پر عملد رآمد کے لیے 200 ملین ڈالرکے تعاون کا معاہدہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں 100 سے زیادہ بڑے منصوبوں کے لئے تھا‘۔

پاکستان امدادی پروگرام کا آغاز جنوری 2011 میں کیا گیا تھا۔فوٹو عرب نیوز

 یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کے پاکستان امدادی پروگرام کا آغاز جنوری 2011 میں کیا گیا تھا ۔ اس کا مقصد پاکستان کے عوام کو مدد اور انسانی امداد فراہم کرنا ہے۔
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر نے مزید کہا کہ ’پروگرام کے اہم منصوبے میں پاکستان میں پولیو کا خاتمہ تھا ۔ پانی اور زراعت کے شعبوں میں بہتری لانے کے لیے کئی دیگر پروگرام بھی تھے‘۔
 اماراتی سفیر نے کہا کہ’ متحدہ عرب امارات کے خیراتی اداروں جیسے شیخ محمد بن راشد ، شیخ خلیفہ بن زاید ، اور شیخ زاید بن سلطان فاو¿نڈیشن کے زیر انتظام بھی پاکستان میں متعدد منصوبے چل رہے ہیں‘۔
’پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر میں شیخ محمد بن راشد فاو¿نڈیشن نے مظفر آباد کے چھوٹے دیہات میں بہت سے اسکول اور اسپتال بنائے ہیں۔ ان علاقوں میں اسپتال ، کلینک ، موبائل کلینک اور اسکول بنائے جہاں گاڑیاں بھی نہیں جاسکتی ہیں‘۔
حمد عبید ابراہیم سالم الزابی نے کہا کہ’ پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ مضبوط سفارتی تعلقات برقرار رکھے ہیں‘۔ 

امدادی پروگرام کے تیسرے مرحلے کے دوران  تعلیم اور صحت کے شعبوں پر توجہ ہے۔فائل فوٹو

’میں اسے ہمیشہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین تعلقات کو بہترین قرار دیتا ہوں کیونکہ دونوں ممالک کی قیادت کا وژن ایک ہے‘۔
 متحدہ امارات کے سفیر نے یہ بھی کہا کہ میرے فرائض کا تقاضا ہے کہ نئے شعبے تلاش کروں جہاں دونوں ممالک مل کر کام کرسکیں ۔ اپنے ملک میں کاروباری افراد کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی اور ایسے پاکستانی تاجروں کو سہولتیں فراہم کروں جو متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
 انہوںنے مزید کہا کہ’ امارات میںکراچی اور اسلام آباد میں ویزا سہولتیں بہتر بنانے پر بھی خصوصی زور دیا گیا ہے جو اپنے ملک میں کام کے منتظر پاکستانی مزدوروں کی مدد کریں۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: