Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 فالکنز کے لیے پہلی ایمبولینس سروس

فالکنز کی فروخت 40 لاکھ ریال سے تجاوز کر گئی ہےفوٹو: ایس پی اے
 ریاض میں سعودی فالکن کلب کے زیر اہتمام جاری باز اور شکار نمائش میںبندر الدیرا فالکن کیئر سینٹرنے فالکنزکے لیے دنیا کی پہلی خصوصی ایمبولینس سروس متعارف کروائی ہے۔
اس منصوبے کو سعودیوں نے ڈیزائن کیا ہے ۔ ایمبولنس سروس ہنگامی میڈیکل اور سرجیکل کی خدمات کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔
 سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق باز اور شکار نمائش 2019 کے تیسرے دن فالکنز کی فروخت 40 لاکھ  ریال سے تجاوز کر گئی ہے۔ تین دن میں ایک لاکھ 82 ہزار افراد کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

میلے میں دو لاکھ سے زیادہ افراد کی آمد متوقع ہے

مملکت اور مشرق وسطی میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے میلے میں 20 سے زیادہ ملکوں سے تعلق رکھنے والے شائقین شریک ہیں۔ 15 اکتوبر تک جاری رہنے وا لے میلے میں دو لاکھ سے زیادہ افراد کی آمد متوقع ہے۔
انواع واقسام کے باز، شکار کے استعمال کے لیے خیمے، آتشی اور ہوائی بندوقیں اور دیگر متعد د اشیاءبھی میلے کا حصہ ہیں۔
 کنگ سعود یونیورسٹی میں ماحولیات اور پرندوںسے متعلق تین سیمینار ہورہے ہیں ۔ فالکنز ،ان کی دیکھ بھال اور افزائش کے بارے میں حالیہ تحقیق کا جائزہ لیا جائے گا ۔

میلے میں 20 سے زیادہ ملکوں سےتعلق رکھنے والے شائقین شریک ہیںفوٹو: ایس پی اے

 و اضح رہے کہ گزشتہ برس باز اور شکار کی پہلی سعودی نمائش میں 20 ممالک سے 170 ہزار شائقین شریک ہوئے تھے، اور 585 باز نمائش میں لائے گئے تھے۔
 مختلف ممالک سے باز کے 55 شکاریوں نے شرکت کی۔ ان میں جرمنی، برطانیہ، امریکہ، ہالینڈ، کرغزستان اور پرتگال وغیرہ 120 باز کے ساتھ شریک ہوئے۔
سعود ی عرب یونیسکو میں باز کے سرپرست 11 ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: