Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: مصنوعی ذہانت کی پہلی یونیورسٹی

یونیورسٹی کو ابو ظبی کے ولی عہد محمد بن زایدآل نہیان کا نام دیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے مصنوعی ذہانت کی یونیورسٹی قائم کردی گئی۔یہ دنیا بھرمیں مصنوعی ذہانت پر ریسرچ کرنے والی پہلی یونیورسٹی ہے۔ 
اسکائی نیوز کے مطابق یونیورسٹی کو ابو ظبی کے ولی عہد محمد بن زاید آل نہیان کا نام دیا گیا ہے۔ یہ یونیورسٹی مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نئی ریسرچ کرے گی ۔
 طلبہ اور تدریسی عملے کو مصنوعی ذہانت کے جدید ترین سسٹم مہیا ہوں گے۔ یونیورسٹی اقتصادی اور سماجی فروغ کے لیے وقف ہوگی ۔

دنیا بھرمیں مصنوعی ذہانت پر ریسرچ کرنے والی پہلی یونیورسٹی ہے۔ 

یونیورسٹی کا مقصد طلبہ ،کمپنیوں اور مختلف ممالک کی حکومتو ںکو مصنوعی ذہانت کی جدید ایپلیکیشن مہیا کرنا اور بنی نوع انسان کی خدمت کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔
متحدہ عرب امارات کے خبر رساں ادارے وام کے مطابق بدھ کو ابوظبی میں پریس کانفرنس کے دوران یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر وزرا، اعلی عہدیدار اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین بھی موجود تھے ۔
 امارات کے وزیر مملکت ڈاکٹر سلطان احمد الجابر نے جو محمد بن زاید یونیورسٹی سیکریٹریز کونسل کے چیئرمین بھی ہیں کہا کہ’ مصنوعی ذہانت کی یونیورسٹی کا قیام اماراتی قیادت کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ اس کے ذریعے روشن مستقبل پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
 ’ایسے شعبوں کے ماہر تیار کیے جائیں گے جو بنی نوع انسان کی خوشحالی ترقی اور پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے اچھوتے حل پیش کریں گے‘ ۔

یونیورسٹی اقتصادی اور سماجی فروغ کے لیے وقف ہوگی ۔

ڈاکٹر سلطان نے یہ بھی کہا ’ یونیورسٹی کا قیام ابو ظبی کی جانب سے دنیا بھر کے نام یہ کھلا عملی پیغام ہے کہ آئیں ہم سب مل کر کام کریں۔مصنوعی ذہانت کی اچھوتی ٹیکنالوجی سے اپنی اور دنیا بھر کے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لائیں‘۔
 محمد بن زاید مصنوعی ذہانت یونیورسٹی کی سیکریٹریز کونسل میں دنیا بھر کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں پروفیسر سر مائیکل براڈی کا نام سرفہرست ہے جنہیں کونسل کا عارضی چیئرمین بنایا گیا ہے۔ وہ ان دنوں پرطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں کینسر فوٹو گرافی کے پروفیسر ہیں۔علاوہ ازیں امریکہ کی مشی گن یونیورسٹی کے پروفیسر انل جیناوربیجنگ کی یونیورسٹی کے پروفیسر شامل ہیں۔
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: