Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ: تبو اور فرح خان کی دوستی کے 30 سال

تبو اور فرح خان کی پرانی فلموں کے سینز دہرانے کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہیں۔ فوٹو: ٹوئٹر
بالی وڈ سٹارز تبو اور فرح خان کی دوستی کو کئی دہائیاں گزر چکی ہیں اور دونوں آج بھی شوبز کی دنیا پر راج کر رہی ہیں۔
فرح خان ان دنوں ایک ٹی وی شو کی تیاری کر رہی ہیں جس میں وہ فلمی ستاروں کے جنرل نالج کا تحریری اور زبانی امتحان لیتی دکھائی دیں گی، جبکہ تبو کی اجے دیوگن کے ساتھ بنائی گئی فلم ’دے دے پیار دے‘ شاید آپ دیکھ چکے ہوں گے۔

تبو اور فرح خان کی دوستی کو کئی دہائیاں گزر چکی ہیں اور دونوں آج بھی شوبز کی دنیا پر راج کر رہی ہیں۔ فوٹو:سوشل میڈیا

ان دنوں انٹرنیٹ پر دونوں سٹارز کی کچھ تصویریں گردش کر رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کچھ پرانی فلموں کے سینز کو دوبارہ دہرا کر لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

فرح خان اور تبو کی دوستی  اتنے برس گزر جانے کے بعد آج بھی اسی طرح تر وتازہ ہے۔ فوٹو:سوشل میڈیا

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی دوستی اتنے برس گزر جانے کے بعد آج بھی اسی طرح تر وتازہ ہے۔
تبو تیز گلابی رنگ کے لباس میں جلوے بکھیر رہی ہیں اور فرح خان نیلے رنگ میں دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔

فرح خان ان دنوں ایک ٹی وی شو کی تیاری کر رہی ہیں جس میں وہ فلمی ستاروں کے جنرل نالج کا امتحان لیتی دکھائی دیں گی۔ فوٹو:سوشل میڈیا

فرح خان ان دنوں 1982 میں بنائی گئی فلم ’ستے پہ ستہ‘ کو امیتابھ بچن کے ساتھ مل کر دوبارہ بنا رہی ہیں اور رپورٹس کے مطابق اس کا باقاعدہ اعلان دیوالی پر کیا جائے گا۔
شوبز کی خبروں کے لیے ’’اردو نیوز شوبز‘‘ جوائن کریں

شیئر: