Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نکاح کے لیے کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی تجویز

ایک ماہ میں 12 ہزار نکاح رجسٹر کیے گئے.فوٹو ۔ اخبار 24
سعودی خاتون ریسرچ سکالر جوھرہ الجھنی نے مطالبہ کیا ہے کہ نکاح لیے کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط رکھی جائے۔ معاشرے میں بڑھتے ہوئے طلاق کے رجحان کو کم کرنے اور بہتر  اقدار کو پروان چڑھانے کے لیے ماہر قانون کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے ۔
الجھنی نے سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ' تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ معاشرے میں طلاق کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے جو ایک تشویش ناک  امرہے، اس رجحان کے تدارک کے لیے  لازمی ہے کہ ان اسباب کو تلاش کیا جائے جو بنیاد بنتے ہیں '۔

 ریاض اور مکہ مکرمہ ریجن میں 45 فیصد نکاح ہوئے.فوٹو ۔ الجریدہ کوم 

خاتو ن اسکالر کا کہنا تھا کہ ' سعودی عر ب میں شادی سے قبل میڈیکل چیک اپ کی شرط ہے اس کے ساتھ کریکٹر سرٹیفکیٹ کو بھی لازمی کیا جائے تاکہ معلوم ہو سکے ماضی میں کسی طرح کے جرائم میں تو ملوث نہیں ـ' ۔
الجھنی نے مزید کہا 'اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے نتائج میںیہ بات سامنے آئی ہے کہ طلاق کی اہم وجہ میں فریقین میں سے کسی ایک کا ماضی مجرمانہ ہوتا ہے جس کے سبب انکی آئندہ زندگی مشکلات میں گھر جاتی ہے '۔
دریں اثناء وزارت عدل کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران مملکت میں 12 ہزار نکاح رجسٹر کیے گئے جبکہ اسی دوران عدالت سے جاری ہونے والے طلاق ناموں کی تعداد5100 تھی ۔
اخبار 24 کا کہنا ہے کہ عدالت میں رجسٹر ہونے والے نکاح میں 90 فیصد سعودیوں کے تھے جن میں ریاض اور مکہ مکرمہ ریجن میں 45 فیصد نکاح ہوئے جبکہ باقی دیگر علاقوں میں رجسٹر کیے گئے۔
وزارت عدل کی جانب  سے جاری ہونے والی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت کی سطح پر ایک ماہ کے دوران ریاض اور مکہ مکرمہ میں  طلاق کا تناسب 48فیصد رہا ۔
واضح رہے سعودی عرب میں نکاح سے قبل میڈیکل چیک اپ کی شرط لازمی ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ فریقین کو کسی قسم کا وبائی مرض تو لاحق نہیں ۔ 
نکاح کے لیے طبی معائنہ کے حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہتر عمل ہے تاہم اس کے ساتھ اگر الجھنی کی تجویز پر بھی غور کر لیا جائے تو کافی بہتر ہو گا ۔
لازمی کریکٹر سرٹیفیکٹ کے بارے سے کیے جانے والے سروے میں لوگوں کا کہنا تھا کہ اس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے کیونکہ بعض اوقات یہ معلوم نہیں ہوتا کہ جس سے شادی کی جاری ہے اس کا ماضی بے داغ تھا یا نہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: