Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمشیر زنی میں سعودی خاتون کا تمغہ

سعودی خواتین کے وفد کی سربراہی شہزادی نوف بنت خالد کر رہی ہیں۔ فوٹو۔العربیہ
جی سی سی ممالک کی خواتین کے مابین ہونے والے کھیلوں کے چھٹے سالانہ مقابلے کویت میں جاری ہیں۔ ان مقابلوں میں شامل سعودی خاتون نے پہلا سونے کا تمغہ حاصل کرلیا۔
حسناء الحماد نے شمشیر زنی کے مقابلے میں اپنی حریف اماراتی خاتون کو شکست دیتے ہوئے پہلا میڈل حاصل کیا ہے۔ حسناء الحماد نے حریف کھلاڑی شہد خرام کو 6 کے مقابلے میں 15 پوائنٹس سے شکست دی ہے۔

سعودی خواتین کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ فوٹو۔العربیہ

عرب نیوز کے مطابق کھیلوں میں شامل سعودی خواتین کے وفد کی سربراہی شہزادی نوف بنت خالد کر رہی ہیں۔


سعودی خواتین سات مختلف انفرادی اور اجتماعی مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔ فوٹو ۔العربیہ

شمشیر زنی کے مقابلے کے اختتام پر شہزادی نوف بنت خالد نے بتایا کہ سعودی خواتین نہ صرف اس ٹورنامنٹ میں ہونے والے کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں بلکہ جیتنے اور پہلا انعام حاصل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی خواتین سات مختلف انفرادی اور اجتماعی مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔

پہلا سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد سعودی وفد کی سربراہ شہزاد ی نوف بن خالد نے کہا ہے کہ حسناء الحماد نے گولڈ میڈل جیت کر ثابت کر دیا ہے کہ سعودی خواتین کھلاڑی بین الاقوامی مقابلوں میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ آئندہ دنو ں میں مزید گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گی۔

 20 اکتوبر سے شروع ہونے والے سالانہ کھیلوں کے یہ مقابلے 30 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ جی سی سی کے 6 ممالک کی خواتین گیارہ مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ کھیلوں میں انفرادی اور اجتماعی مقابلے شامل ہیں۔

  • اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: