Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: ایئر کارگو سے 311 ارب درہم آمدن

 گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ سامان دبئی لایا گیا۔ فوٹوالامارات الیوم
دبئی محکمہ کسٹم کے مطابق 2019 کی پہلی سشماہی کے دوران ایئر کارگو کاروبار سے 311 ارب درہم کی آمدنی ہوئی ہے۔
2018 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 3 فیصد زیادہ سامان دبئی لایا گیا۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل احمد محبوب مصبح نے کہا کہ کارگو ویلج، دبئی ایئرپورٹ، ڈیوٹی فری زون، معدنیات و اشیاء کے مرکز میں کسٹم کا ادارہ اہم سے اہم تر ہوتا چلا جارہا ہے۔ اور ایئر کارگو کے ذریعے لائے جانے والے سامان میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ایئر کارگو کے ذریعے آنے والے سامان میں اضافہ ہورہا ہے۔ فائل فوٹو

 احمد مصبح نے بدھ کو کسٹم سینٹرز کے دورے کے دوران کہا کہ ’ہماری یہ مسلسل کوشش ہے کہ ایئر کارگو کے کسٹم سینٹرز میں ہماری کارکردگی عمدہ ہو۔ 24 گھنٹے فیلڈ نگرانی کا انتظام بھی ہے۔ ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ کام تیزی سے نمٹایا جائے۔ اسی کی بدولت ایئرکارگو کا دائرہ بڑھتا جارہا ہے۔ کسٹم کلیئرنس کی کارروائی تیزی سے نمٹانا ہماری پہچان ہے۔‘
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: