Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بیوی نہ مانی تو ٹاور سے نہیں اتروں گا‘

چندو نے پہلے بھی کئی بار اپنی بیوی کو منانے کی کوشش کی ہے۔ فوٹو: اے این آئی
انڈیا کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع پراکاسام میں ایک شخص مبینہ طور پر اپنی بیوی کے ساتھ ناراضگی کے بعد ایک قریبی موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا اور مطالبہ کیا کہ وہ تب تک ٹاور سے نہیں اترے گا جب تک ان کی بیوی اس سے بات نہیں کرے گی۔
انڈین خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ 27 سالہ نامالہ چندو نامی نوجوان نے 25 سالہ وجیا لشکمی سے دو ماہ قابل شادی کی تھی تاہم چندو کی بیوی ان کے ساتھ نبھا نہ کر سکیں اور پراکاسام کے نواحی گاؤں میں اپنے والدین کے پاس واپس چلی گئیں۔
ضلعے کے ’پرچر پولیس سٹیشن‘ کے سب انسپکٹر رنگاناتھ کے مطابق ’منگل کی صبح نامالہ چندو اپنی بیوی کے گاؤں میں لگے ایک موبائل ٹاور پر چڑھ گئے اور مطالبہ کیا کہ ان کی بیوی ان کے ساتھ بات کرے۔ بالآخر وجیا لشکمی ان کے ساتھ بات کرنے آئیں مگر پھر چندو نے یہ مطالبہ کیا کہ وہ ان کے ساتھ واپس جانے کے لیے اپنے والدین سے بھی بات کریں۔ تب تک وہ ٹاور سے نہیں اتریں گے۔‘
چندو کی بیوی کا الزام ہے کہ ان کا شوہر ان پر تشدد کرتا ہے اور انہوں نے پولیس سٹیشن میں چندو کے خلاف انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 498 اے کے تحت مقدمہ درج کروا رکھا ہے۔ دوسری طرف چندو کے گھر والوں نے بھی وجیا لشکمی کے خلاف مقدمہ درج کروا ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چندو کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ فوٹو: انڈیا ٹوڈے

سب انسپکٹر رنگاناتھ کے مطابق چندو ماضی میں بھی اپنی بیوی کو منانے کی کوشش کر چکے ہیں۔ بیوی کو منانے کی کوشش میں انہوں نے کئی بار خود کشی بھی کرنا چاہی۔
’ایک بار انہوں نے نیند کی گولیاں کھائیں، پھر ایک بار اپنی نس کاٹ لی۔ خودکشی کی کوشش میں انہوں نے زرعی ادویات بھی کھائیں اور ایک دن ریلوے ٹریک پر بھی لیٹ گئے۔‘
چندو کو ٹاور سے اتارنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ نیچنے اترنے پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر:

متعلقہ خبریں