Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ کیا ہیں؟

پیٹرول کے نرخوں میں 3سے 4فلس کم کئے گئے ہیں۔ فوٹو گلف نیوز
متحدہ عرب امارات نے پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کردیا۔ 3تا 4فلس کم کردیئے گئے۔عمل درآمد یکم نومبر 2019ءسے کیا جا©ئے گا۔
الامارات الیوم کے مطابق وزارت توانائی و صنعت ہر ماہ تیل کے نئے نرخ جاری کرتی ہے۔ نرخوں کا فیصلہ عالمی تیل منڈی کے اوسط نرخ اور اندرون ملک تیل و ڈیزل تقسیم کرنے والی کمپنیوں کی لاگت دیکھ کر کیا جاتا ہے۔تیل کے نرخوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی شامل ہوتا ہے۔

نومبر کے لیے ڈیزل کی قیمت میں 3فلس کی کمی کی گئی ہے۔ فوٹوالامارات الیوم

پیٹرول اور ڈیزل تقسیم کرنے والی کمپنیوں نے اپنی اپنی ویب سائٹس پر نومبر کے لیے نئے نرخوں کی تفصیلات جاری کردیں۔ ان کے بموجب ’سپر 98‘ ، ’خصوصی 95‘ اور ’اے پلس 91‘ کے نرخوں میں فی لیٹر 3تا 4فلس کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 3فلس کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تیل اور ڈیزل تقسیم کرنے والی کمپنیوں کا کہناہے کہ سپر 98 ایک لیٹر پیٹرول اکتوبر کے مہینے میں 2.24درہم میں فروخت کیا جارہا ہے۔ یکم نومبر سے اس کی قیمت 2.20درہم ہوگی۔ اس میں 4فلس کی کمی کی گئی ہے۔
خصوصی 95 ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 2.12درہم سے کم کرکے 2.09درہم کردی گئی ہے اس میں 3فلس کی کمی کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں اے پلس 91 ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت 2.05درہم سے کم کرکے 2.02درہم کردی گئی۔ اس میں بھی 3فلس کم کئے گئے ہیں۔
ایک لیٹر ڈیزل اکتوبر میں 2.41درہم میں فروخت ہورہا ہے۔ یکم نومبر سے اس کی قیمت 3فلس کم کرکے 2.38 درہم کردی گئی ہے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: