Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: پیٹرول کے نرخوں میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

امارات میں یکم اکتوبر سے پیٹرول کے نرخ کم ہوں گے۔ (فائل فوٹو)
متحدہ عرب امارات نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یکم اکتوبر سے پیٹرول کی تمام قسموں کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں محدود اضافہ کیا جائے گا۔
الامارات الیوم کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں متعین کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ سپر 98پیٹرول 2.24درہم فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوگا۔ اس میں 4فلوس کی کمی کی گئی ہے۔ ستمبر میں اس کی قیمت 2.28درہم تھی۔
اسی طرح خصوصی 95 پیٹرول کی قیمت میں بھی 4فلوس کی کمی کی گئی ہے۔ اکتوبر میں یہ 2.12درہم فی لیٹر میں فروخت ہوگا جبکہ اس سے پہلے یہ 2.16درہم میں تھا۔
ادارے نے کہا ہے کہ ناگزیر وجوہ کی بناءپر ڈیزل کی قیمت میں 3فلوس کا اضافہ کیا جارہا ہے۔ اکتوبر میں ڈیزل 2.41درہم میں فروخت ہوا کرے گا جبکہ اس سے پہلے یہ 2.38درہم فی لیٹر ہوا کرتا تھا۔
ادارے نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیکر ادارہ ہر ماہ پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ متعین کرتا ہے۔
 

شیئر: