Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ویمن ٹیم کا بنگلہ دیش کے خلاف کلین سویپ

جویریہ خان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا (تصویر بشکریہ پی سی بی)
پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ بنگلہ دیش ویمن ٹیم کو 28 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا ہے۔
پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے پہلی مرتبہ تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا ہے۔ 
بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 117رنز بنائے۔
118 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 89 رنز ہی بنا سکی۔ 
عمدہ بلے بازی پر جویریہ خان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 
پاکستانی کپتان بسمعہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو محض 19 کے سکور پر پاکستان کی دو وکٹیں گر گئیں، جس کے بعد جویریہ خان اور عمیمہ سہیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 67 رنز کی شراکت قائم کی۔

بسمہ معروف اور جہاں آرا کو مشترکہ طور پر سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

جویریہ خان نے کیرئیر کی ساتویں نصف سنچری سکور کیاور سات چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عمیمہ سہیل 31 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئیں۔
بنگلہ دیش کی جانب سے جہاں آرا عالم نے 12 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ رومانہ احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 
118 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی ابتدائی چار کھلاڑی محض 12 رنز پرآؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئیں۔ نگار سلطانہ اور فرغانہ حق نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 53 رنز کی شراکت قائم کی۔
نگار سلطانہ 30 اور فرغانہ حق 27 رنز بنا کر نمایں رہیں جبکہ مہمان ٹیم کی چھ کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکیں۔
پاکستان کی جانب سے سپنر انعم امین نے 10 رنز کے عوض دو بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے والی سپنر صبا نذیر نے بھی دو شکار کیے۔
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر: