Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی سرمایہ کاروں کو ریکارڈ لائسنس دیے

 ابتدائی 10ماہ کے دوران اصلاحات کا بڑا سفر طے کیا۔ فوٹو عاجل
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اقتصادی اصلاحات کے شعبے میں دنیا کے سرفہرست ممالک میں آگیا ہے۔ وہ جمعرات کو دارالحکومت ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ فورم کے اختتامی اجلاس میں اظہار خیال کررہے تھے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے حالیہ برس کے ابتدائی 10ماہ کے دوران اصلاحات کا بڑا سفر طے کیا۔ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دو برس کے دوران کافی اصلاحات کرلی گئیں۔ کھیلوں، تفریحات اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے ہمارے یہاں اقتصادی نظام میں تنوع پیدا ہوگیا ہے۔

 نجی شعبے میں سرمایہ کاری میں 3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فوٹو واس

الجدعان نے کہا ہے کہ ہم تیل اور اس کے ماسوا ذرائع آمدن پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ تیل کے شعبے میں ویلیو ایڈڈ پر بھی کام کررہے ہیں جبکہ خلیجی ممالک میں اپنے روایتی شرکا کے ساتھ مل کر مستقل منڈیوں پر پورا دھیان دے رہے ہیں۔
الجدعان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ سعودی اقتصاد ملکی اور بین الاقوامی چیلنججوں کے مقابلے میں ناقابل تسخیر بن جائے۔ سرکاری سیکٹر کو ڈیجیٹل میں تبدیل کیا جارہا ہے۔
الجدعان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے نو برس کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ریکارڈ تعداد میں اجازت نامے جاری کیے ہیں۔ بیرونی ممالک سے سعودی عرب میں بھاری سرمایہ آیا ہے خاص طور پر نجی شعبے میں سرمایہ کاری میں تین فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شیئر: