Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سب بیروزگار اکھٹے ہو گئے ہیں‘

عمران خان کے بقول ’جو مرضی ہو جائے آپ میرا راستہ نہیں روک سکتے۔ فوٹوؒ اے ایف پی
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ والے جتنا دل کرے بیٹھیں، کھانا ختم ہونے پر ان کے لیے کھانا بھی بھجوا دیں گے لیکن این آر او نہیں ملے گا، اسلام کو ووٹ اور پیسوں کے لیے استعمال کرنے کا وقت گزر گیا ہے۔
جمعے کو گلگت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سب بے روزگار اکٹھے ہو گئے ہیں، پیپلز پارٹی کو پتہ ہی نہیں کہ وہ احتجاجی مارچ میں کیوں شامل ہے۔
قبل ازیں انہوں نے گلگت کے یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت بھی کی۔
’بندہ ان سے پوچھے کہ کس سے آزادی حاصل کرنا چاہتے ہو تو کہتے ہیں یہودی اسلام آباد پر قبضہ کرنے لگے ہیں، مولانا فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

عمران خان نے بلاول بھٹو کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ فوٹو: اے ایف پی

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان دنیا میں پاکستان کو تماشا بنائے ہوئے ہیں، انڈیا ان کے مارچ کو دکھا دکھا کر خوش ہو رہا ہے، ایسا لگتا ہے فضل الرحمان انڈین شہری ہے۔
عمران خان کے بقول ’جو مرضی ہو جائے آپ میرا راستہ نہیں روک سکتے، میں اللہ سے وعدہ کر کے آیا ہوں سب کو جیلوں میں ڈالا جائے گا۔ بلاول بھٹو خود کو لبرل کہتے ہیں لیکن لبرل ازم تو اس کے قریب سے نہیں گزرا آج بھی اس آزادی مارچ میں پہنچے ہوئے ہیں۔‘
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’ان لوگوں نے چھ ارب کا قرضہ 30 ارب تک پہنچایا، قرض کا پیسہ ان کی جیبوں میں گیا، منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھجوایا گیا، اسلام تو وہ ہے جہاں عمل مسلمانوں کے ہوں، یہ لوگ اپنے ضمیر کی قیمت لگا دیتے ہیں،

شیئر: