Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 لبنان کے لیے امریکی سکیورٹی امداد معطل

برطانیہ نے 25 ملین ڈالر کی سپورٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ نے لبنان میں وزیر اعظم سعد حریری کے استعفیٰ کے بعد لبنان کے لیے 105 ملین ڈالر کی سیکیورٹی امداد معطل کردی ہے۔
 روئٹر ز نے دو امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا محکمہ خارجہ نے گزشتہ روز کانگر یس کو آگاہ کیا کہ وائٹ ہاو¿س کے بجٹ آفس اور قومی سلامتی کونسل نے لبنان کی غیر ملکی فوجی امداد معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم امریکی عہدیداروں نے یہ نہیں بتایا کہ فوجی امداد کیوں روکی گئی ہے۔ ایک اور ذریعے نے بتایا کہ محکمہ خارجہ نے کانگر یس کو اس فیصلے کی و جہ سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ 

امریکی محکمہ خارجہ نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
سعودی عرب کے اخبار الشرق الاوسط کے مطابق برطانیہ نے لبنانی فوج اور سیکیورٹی فورسز کے لیے 25 ملین ڈالر کی سپورٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
بیروت میں برطانوی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ’ یہ اقدام لبنان کے واحد قانونی محافظ کی جاری سپورٹ کا ایک حصہ ہے‘۔
’ لبنان کو محفوظ بنانا سیکیورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے جس میں سرحدو ں کی حفاظت، دہشت گردی کو روکنے اور پرامن احتجاجی مظاہرین کا تحفظ شامل ہے۔

شیئر: