Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوبکر البغدادی کی بہن شمالی شام سے گرفتار

راسمیا عواد 1954 میں پیدا ہوئی تھیں۔ فوٹو: روئٹرز
ترکی کی افواج نے شمالی شام سے شدت پسند تنظیم داعش کے ہلاک رہنما ابوبکر البغدادی کی بہن کو گرفتار کر لیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک سینئر ترک عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترک فورسز نے ابوبکر البغدادی کی بہن کو شمالی شام کے علاقے عزاز کے ٹاؤن کے قریب کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔
مذکورہ عہدیدار نے البعدادی کی گرفتار بہن کا نام راسمیا عواد بتایا ہے۔ ان کے مطابق راسمیا عواد 1954 میں پیدا ہوئی تھیں۔
گرفتاری کے وقت راسمیا عواد اپنے شوہر، بہو اور پابچ بچوں کے ساتھ تھیں۔

ترکی کے مطابق ابوبکر البغدادی کی بہن کی گرفتاری سے داعش کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ فوٹو: اے ایف پی

ان کا کہنا ہے کہ تین بالع افراد سے اس وقت پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ عہدیدار نے مزید کہا کہ یہ گرفتاری انٹیلیجنس کے حوالے سے ’سونے کی کان‘ ثابت ہو گی۔
ترک عہدیدار کے مطابق راسمیا عواد داعش کے بارے میں جو کچھ جانتے ہیں اس سے داعش کے بارے میں سمجھنے میں آسانی ہوگی اور داعش کے مزید ممبران کو گرفتار کرنے میں مدد ملے گی۔
انسانی حقوق کی تنظیم ’سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائیٹس‘ نے ابوبکر البعدادی کی بہن کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔
داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی گذشتہ مہینے شام کے علاقے ادلب میں امریکی فوجی کارروائی میں ہلاک ہو گئے تھے۔

وہ جگہ جہاں ابوبکر البغدادی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ فوٹو: گیٹی امیجز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے البغدادی کی امریکی فوجی آپریشن میں ہلاک کی تصدیق کی تھی۔  ٹرمپ  نے کہا تھا کہ ابوبکر البغدادی شام میں اپنے بچوں کے ساتھ ایک سرنگ میں موجود تھا۔ ان کے مطابق البغدادی نے خودکش جیکٹ کے ذریعے اپنے آپ کو اڑایا۔
صدر ٹرمپ نے البغدادی کو مارنے کے لیے امریکی آپریشن میں مدد کرنے پر ترکی، روس، شام اور عراق کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں