Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: نو ماہ میں 18ہزار غیرملکی بے دخل

کو یتی حکام کے مطابق مزید تارکین کی بے دخلی کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔
کویت میں اس سال ستمبر تک 18 ہزار تارکین وطن کو ملک سے بے دخل کیا گیا ہے۔ 
اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی، متعدی امراض، فوجداری کے جرائم میں ملوث ہونا اور ٹریفک خلاف ورزیوں میں ملوث تارکین کو بے دخل کیا گیا۔
عاجل ویب سائٹ نے کویتی سیکیورٹی فورس کے حوالے سے بتایا کہ12ہزار مرد وں اور 6 ہزار خواتین کو ملک سے بے دخل کیا گیا ہے۔

اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث تارکین کو بیدخل کیا گیا۔

کویتی جریدے القبس کے مطابق سب سے زیادہ انڈین بے دخل کئے گئے۔ ان کی مجموعی تعداد 5ہزار رہی۔
 دوسرے نمبر پر بنگلہ دیشی تھے جن کی تعداد 2500 ریکارڈ کی گئی۔ تیسرا نمبر مصری کارکنان کا رہا جن کی تعداد 2200 بتائی گئی ہے۔ بیدخل کئے جانے والوں میں چوتھے نمبر پر نیپال کے تارکین رہے جن کی تعداد 2100 بتائی جاتی ہے۔
کویتی سیکیورٹی کا کہناہے کہ ملک سے بے دخل کئے جانے والوں میں ایتھوپیا کے شہریوں کا پانچواں نمبر رہا۔ 1700ایتھوپین ملک سے بیدخل کئے گئے۔ چھٹا نمبر سری لنکا کے شہریوں کا رہا جن کی تعداد 1400 ہے۔ فلپائن کے 1200شہری بے دخل کئے گئے۔ دیگر کا تعلق عرب ، افریقہ ، یورپ اور امریکہ وغیرہ سے بتایا گیا ہے۔

بیدخل تارکین میں انڈین کارکنوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے

بے دخل کئے جانے والوں میں ایسے غیر ملکی بھی تھے جو صحت کے حوالے سے کویت میں قیام نہیں کرسکتے تھے۔ بیشتر غیر ملکی مریض وبائی امراض میں مبتلا بتائے گئے ان میں ایڈز کے مریض تھے۔
کو یتی حکام کے مطابق 50 مرد اور 8 خواتین کی بے دخلی کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: