Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بدعنوانی پرسزا کے ساتھ رقم بھی جمع کرانا ہوگی‘

 غبن یا چوری کرنے والے کا احتساب ہوگا۔ فائل فوٹو الشرق الاوسط
سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے پیر کو ہونے والے اجلاس میں سرکاری خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے قانون میں ترمیم اور اضافہ کیا ہے۔
مقامی اخبار 24 نیوز کے مطابق ترمیم کے مطابق ’کسی شخص پر سرکاری خزانے سے غبن یا چوری ثابت ہوجائے تو اسے مسروقہ رقم یا غبن کی ہوئی دولت یا غبن کیے ہوئے سامان کی قیمت سرکاری خزانے میں جمع کرانی ہوگی۔‘

غبن کی ہوئی دولت یا مسروقہ سامان سرکاری خزانے میں جمع کرانا ہو گا۔  فائل فوٹو

 قانون کی دفعہ 10کا متن ترمیم و اضافے کے بعد اب اس طرح ہوگا کہ ’سرکاری خزانے سے چوری یا غبن پر جو سزا بھی مقرر ہے وہ وہی رہے گی تاہم مسروقہ رقم یا غبن کی ہوئی دولت یا مسروقہ سامان کی قیمت غبن یا چوری کرنے والے کو سرکاری خزانے میں جمع کرانا ہو گی۔ یہ کارروائی جرم ثابت ہوجانے پر کی جائے گی۔ اگر غبن یا چوری کرنے والے نے سرکاری خزانے کی رقم یا سامان سے کوئی فائدہ اٹھایا ہے تو اس پر بھی غبن یا چوری کرنے والے کا احتساب ہوگا۔‘
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ایک عرصے سے سرکاری خزانے سے غبن کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی اور ان سے غبن کی رقم یا غبن کیے ہوئے اثاثے واپس لینے پر زور دیا جارہا تھا۔
رائے عامہ کا مطالبہ تھا کہ غبن کرنے والوں کی برطرفی کافی نہیں ان سے قومی دولت واپس لینا اور غبن کی ہوئی دولت سے حاصل ہونے والے فوائد سے انہیں محروم کرنا بھی ضروری ہے۔
 
 خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں                              

 

شیئر: