Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ: اسرائیلی حملے میں کمانڈر ہلاک

یاسر عرفات کی برسی کے موقع پر رملہ اور ہیبرون میں مظاہرے کیے گئے۔ فوٹو: اے ایف پی
اسرائیل نے غزہ میں فضائی حملہ کیا ہے جس میں فلسطین کے ایک جہادی کمانڈر ہلاک ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں عسکریت پسند تنظیم اسلامک جہاد کے رہنما باہا ابو العطا کے گھر پر فضائی حملہ کرکے کے اسے ہلاک کیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق اسلامک جہاد نے اپنے ایک بیان میں 42 سالہ جہادی کماندڑ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ان کی اہلیہ بھی ماری گئی ہیں۔
اسرائیل نے ابو العطا پر اپنے ملک میں حالیہ راکٹ حملوں کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ مزید حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔

 

اس سے قبل پیر کو اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جن میں ایک فلسطینی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔
جھڑپیں مغربی کنارے کے علاقے میں فلسطینیوں کی جانب سے سابق صدر یاسر عرفات کی پندرویں برسی کے موقع پر کیے گئے مظاہروں کے دوران ہوئیں۔
اسرائیل فلسطین تنازعے کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے نے ایک بیان میں جھڑپوں کی ایک آن لائن ویڈیو کو ’ہولناک‘ قرار دیا جس میں مبینہ طور پر اسرائیل فوج کو فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ویڈیو میں جس شخص پر فائرنگ کی گئی اس سے کسی کو خطرہ نہ تھا۔‘
یاسر عرفات کی برسی کے موقع پر رملہ اور ہیبرون میں مظاہرے کیے گئے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ ’ہم کبھی اپنے شہیدوں کو نہیں بھولیں گے۔‘

شیئر: