Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فنکاروں پر چھری سے حملہ کرنے والا یمنی گرفتار

شو پیش کرنے والے فنکاروں پر حملہ کرنے والا شخص یمنی نکلا (فوٹو:روئٹرز)
ریاض سیزن کے تحت کنگ عبد اللہ پارک کے تھیٹر میں ہونے والے ایک ثقافتی ایونٹ کے دوران ایک شخص نے فنکاروں پر چھری سے حملہ کرکے انہیں زخمی کر دیا ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر بن سلیمان التویجری نے بتایا ہے کہ ’فن کاروں پر حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے‘۔
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

انہوں نے کہا ہے کہ ’حملہ آور 33 سالہ یمنی تارک وطن ہے جس کے ہاتھ میں چھری تھی اور نا معلوم اسباب کی بنا پر اس نے فنکاروں پر حملہ کر دیا تھا‘
ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ سے تھیٹر کی ٹیم کے ارکان میں سے دو مرد اور ایک خاتون زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا‘۔
 انہوں نے کہا ہے کہ ’یمنی حملہ آور نے سٹیج پراس وقت دھاوا بول دیا جب فنکار شو پیش کر رہے تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے  اس پر قابو پالیا اور اس کے قبضے سے استعمال ہونے والا چاقو برآمد کر لیا مگر اس سے پہلے اس نے تین افراد کو زخمی کردیا تھا‘۔
 

شیئر: