Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے صنعتی علاقوں میں فوجی مصنوعات کی فیکٹریاں

فوجی صنعتوں کی اتھارٹی، انڈسٹریل سٹیز میں فوجی مصنوعات کی فیکٹریاں قائم کرے گی۔ فوٹو عاجل
سعودی عرب فوجی بجٹ کا بڑا حصہ اندرون ملک خرچ کرنے کی قومی پالیسی بناچکا ہے۔60فیصد فوجی اخراجات اندرون ملک ہی لگائے جائیں گے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اس پالیسی کو آگے بڑھانے کے لیے ملک میں اسلحہ ساز فیکٹریاں قائم کرا رہے ہیں۔
اخبار 24کے مطابق انڈسٹریل سٹیز اینڈ ٹیکنالوجی زونز کی سعودی اتھارٹی (مدن) کے ڈائریکٹر جنرل خالد السالم نے بتایا ہے کہ طے کیا گیا ہے کہ فوجی صنعتوں کی اتھارٹی ،انڈسٹریل سٹیز میں فوجی مصنوعات کی فیکٹریاں قائم کرے گی۔ یہ کام دونوں اداروں کے تعاون سے انجام دیا جائے گا۔

سعودی پویلین میں بھاری فوجی سازوسامان رکھا گیا ہے۔ فوٹوالجزیرہ آن لائن

’مدن‘ کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید بتایا ہے کہ دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے لاجسٹک خدمات اور قومی صنعت کے فروغ کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کی مدد سے مملکت میں اسلحہ سازفیکٹریاں قائم کی جائیں گی۔ انڈسٹریل سٹیز میں سرمایہ لگانے والوں کو تعاون فراہم کیا جائے گا۔ یہ کام سعودی وژن 2030کے تحت انجام دیا جارہا ہے۔
 المدینہ اخبار کے مطابق2030ءتک 90ارب ریال اندرون ملک فوجی صنعتوں کی بدولت حاصل ہوں گے۔ فی الوقت سعودی عرب میں 33انڈسٹریل سٹیز ہیں اور ان میں 3400فیکٹریاں کھلی ہوئی ہیں۔
               
 

شیئر: