Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت اسلحہ درآمد کرنےوالا سب سے بڑا ملک

ریاض۔۔۔ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ سعودی عرب دنیا   میں اسلحہ درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہو گیا۔ SIPRIنے 2017ءسے متعلق اعداد و شمار جاری کر کے بتایا ہے کہ اسلحہ منڈی میں امریکہ اور سعودی عرب سرفہرست ہیں۔ فرانس بھی اس دنیا کا بڑا کھلاڑی ہے۔ مملکت نے 2017ءکے دوران 61.21ارب یورو عسکری مد میں خرچ کئے ۔ اس طرح سعودی عرب کے عسکری اخراجات یوروگوائے کی مجموعی قومی پیداوار کے برابر ، لتھویا کی قومی پیداوار سے دگنے اور افغانستان کی قومی پیداوار کے حوالے سے 3گنا زیادہ ہیں۔ سعودی عرب نے 2015ءمیں جنگ یمن کے بعد سے فوجی اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔ امریکہ نے سعودی عرب کو سب سے زیادہ اسلحہ فروخت کئے۔ اس کے بعد برطانیہ ، فرانس ، اسپین ، اٹلی ، سوئٹزرلینڈ اور کینیڈا کے نام آتے ہیں۔ 

شیئر: