Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،پومپیو

سعودی وزیر خارجہ نے شام سے متعلق عرب گروپ کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔ فائل فوٹو
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ خطے کا استحکام متزلزل کرنے والی ایرانی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق پومپیو نے یہ بیان سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ واشنگٹن میں ملاقات کے بعد ٹویٹر پر جاری کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا ’ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے نتیجہ خیز ملاقات کی ہے‘۔

پومپیو کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ  سے نتیجہ خیز ملاقات کی ہے۔ فوٹو سبق

سعودی وزیر خارجہ نے شام سے متعلق عرب گروپ کے اجلاس میں سعودی وفد کی قیادت کی تھی۔
امریکی وزیر خارجہ نے اس سے قبل کہا تھاکہ امریکہ داعش کے خلاف جنگ میں عالمی اتحاد کی قیادت کرتا رہے گا۔
امریکی وزیر خارجہ نے 35ممالک کے وزراءسے ملاقات کے دوران عالمی اتحاد میں شامل ممالک سے کہا کہ وہ شدت پسند غیر ملکیوں کو واپس لیں اور عراق و شام کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے فنڈ فراہم کریں۔
امریکی دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ داعش کے خلاف عالمی اتحاد کانفرنس کا مقصد عراق اور شام میں داعش کو شکست دینے کے لیے عالمی مہم جاری رکھنے کے عزم کا اظہار ہے۔
 

شیئر: