Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی لڑکیاں ویٹ لفٹنگ میں بھی آگے

اولمپک گیمز میں کویتی خواتین حصہ لے چکی ہیں۔فوٹو الوطن
کویتی خواتین تاریخ کے ہر دور میں ہر سطح پر موثر کردارادا کرتی رہی ہیں۔ اب وہ کھیلوں کی دنیا میں بھی خود کو منوانے لگی ہیں۔
ماضی قریب تک ویٹ لفٹنگ پر مردوں کی اجارہ داری رہی ہے۔ کویتی لڑکیاں اب اس میدان میں آگے ہیں۔ مردوں کی اجارہ داری ختم کردی ہے۔
کویتی اخبار الوطن کے مطابق کویتی لڑکیوں نے ستمبر 2019 میں ویٹ لفٹنگ کے میدان میں قدم رکھا۔ کویتی نیشنل آرگنائزیشن کی نگرانی میں ویٹ لفٹنگ کی قومی ٹیم تیار کی ہے۔
کویت میں ویٹ لفٹنگ کی قومی ٹیم 24 خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ 

کویت میں ویٹ لفٹنگ کی قومی ٹیم 24 خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔فوٹو الوطن

 کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق خواتین نے ویٹ لفٹنگ کے منفرد تجربے کے بارے میں تاثرات بیان کیے۔
 خاتون ویٹ لفٹر طفول حسن نے کہا کہ کئی برس قبل کروز ویٹ اسپورٹس میں حصہ لینا شروع کیا تھا۔ اس کے تحت ویٹ لفٹنگ کی کئی مشقیں کیں۔ ا س سے میرے اندر چیلنج کا جذبہ پیدا ہوا۔
طفول حسن کے مطابق کویتی ٹیم دسمبر میں تیونس میں ہونے والی ویٹ لفٹنگ کے عرب ٹورنامنٹ میں شریک ہوگی۔ جنوری 2020 میں کویت’ عرب ویٹ لفٹنگ‘ مقابلے کی میزبانی کرے گا۔
نورہ العوضی نے بتایا کویتی معاشرہ بدل رہا ہے۔لڑکیاں مختلف قسم کے کھیلوں میں حصہ لینے لگی ہیں۔ ان میں ویٹ لفٹنگ شامل ہے۔ کویتی آرگنائزیشن ہماری حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

جنوری 2020 میں کویت’ عرب ویٹ لفٹنگ‘ مقابلے کی میزبانی کرے گا۔فوٹو الوطن

العوضی نے مزید کہا کہ ویٹ لفٹنگ کی دنیا میں کویتی لڑکیوں کا داخلہ خوش آئند عمل ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اس میدان میں حال ہی میں قدم رکھا ہے ایسا نہیں ہے۔2000 میں اولمپک گیمز کے موقع پر پہلی مرتبہ کویتی خواتین اس میں حصہ لے چکی ہیں۔ مردوں نے ویٹ لفٹنگ اولمپکس میں پہلی مرتبہ 1896 میں حصہ لیا تھا۔یہ کہہ سکتے ہیں کہ خواتین ایک صدی کے بعد اس میدان میں ان کی حریف بنی ہیں۔
 ویٹ لفٹر دلال الشطی نے بتایا ’ ویٹ لفٹنگ کے لیے مسلسل ٹریننگ درکار ہوتی ہے۔ خوراک کانظام بھی اسپیشل ہوتاہے۔ دنیا میں کوئی کھیل ایسا نہیں جس کے بارے میں یہ کہاجائے کہ یہ مشکل ہے اور فلاں کھیل آسان ہے۔ یہ مردوں کے لیے ہے اور فلاں صرف خواتین کے لیے ہے‘۔
ویٹ لفٹنگ کی کویتی آرگنائزیشن کے چیئرمین طلال الجسار نے کہا کہ لیڈیز کی قومی ٹیم کی تشکیل تاریخی فیصلہ ہے۔ حکومت لڑکیوں کو تمام کھیلوں میں مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: