Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں ہاتھی اور شیر کہاں سے آئے؟

سب سے بڑا جانور ہاتھی بھی میلے کی رونق بنے گا۔فوٹو۔ سبق نیوز
ریاض سیزن کی انتظامیہ کی جانب سے زائرین کی دلچسپی کے لیے اٹلی سے خصوصی طور پر 10 شیروں کو بھی لایا گیا ہے جبکہ سب سے بڑا جانور ہاتھی بھی میلے کی رونق بنے گا۔
سعودیہ ایئر لائن کے کارگو سیکشن کے ذریعے اٹلی کے شہر میلانو سے خصوصی طیارہ شیروں کو لیکر ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔
السعودیہ ایئر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں شیروں کو لانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ مخصوص پنجروں میں انہیں جہاز میں پہنچایا گیا۔

اٹلی سے خصوصی طور پر 10 شیروں کو بھی لایا گیا ہے.فوٹو۔ اخبار 24   

دوسری جانب سبق نیوز کا کہنا ہے کہ امسال ریاض سیزن کے لیے اٹلی سے خصوصی طور پر ہاتھی کو بھی لایا گیا ہے۔ " ریاض سیزن " کی انتظامیہ نے ایک منٹ پر مشتمل فلم بھی جاری کی ہے جس میں ہاتھی کو جہاز میں سوار کراتے دکھایا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اٹلی سے ریاض لایا جانے والے ہاتھی کا شمار دنیا کے سب سے بڑے ہاتھیوں میں ہوتا ہے۔ ایشیائی ہاتھی جسامت میں افریقی ہاتھیوں سے کافی چھوٹے ہوتے ہیں۔ 

سفاری میلے کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا۔

اس حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ امسال ریاض سیزن کے تحت منعقد کیاجانے والا میلہ اپنی نوعیت کا منفرد میلہ ہے، جو اس سے پہلے کبھی نہیں لگایا گیا۔ 
واضح رہے امسال ریاض میں منعقد ہونے والا فیسٹول بہت بڑے پیمانے پر منعقد کیا جارہا ہے جس میں ایک علاقے کو سفاری بنایا گیا ہے جہاں جنگلی درندوں کو بھی رکھا جائے گا ۔سفاری میلے کا آغاز یکم نومبر سے ہوگا جو 15دسمبر تک جاری رہے گا۔
ریاض سیزن کے تحت فیسٹول کاآغاز 11 اکتوبر سے کیا گیا تھا جو 70 دن جاری رہے گا ۔ فیسول میں 12مقامات پر 100سے زائد پروگرام پیش کیے جائیں گے جن میں آتش بازی ، سرکس ، موسیقی ، سفاری پارک ، تھیٹر اور دیگر بہت سی سرگرمیاں شامل ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: