Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں دس لاکھ جعلی ڈالر ضبط،گروہ گرفتار

ایک سعودی اور مصر کے دو شہری پکڑے گئے ہیں۔ فوٹو :عاجل
سعودی عرب کے مالیاتی حکام کرنسی نوٹ کو جعلسازی سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز بھی اپنا کردار ادا کررہی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق جدہ کمشنری میں سیکیورٹی اہلکاروں نے جعلی کرنسی نوٹ مارکیٹ میں پھیلانے وا لے ایک گروہ گرفتار کیا ہے۔ 
مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان محمد بن عبدالوھاب الغامدی نے بتایا کہ گروہ میں ایک سعودی شہری اور مصر کے دو شہری پکڑے گئے ہیں۔ ان کے قبضے سے 10لاکھ جعلی ڈالر ضبط کیے گئے۔ تینوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

وزارت داخلہ کرنسی نوٹ کے تحفظ کے لیے نتہائی چوکس ہے۔فائل فوٹو

مکہ مکرمہ پولیس کے مطابق وزارت داخلہ کرنسی نوٹ کے تحفظ کے لیے نتہائی چوکس ہے۔ سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے وزارت کے اہلکار چوبیس گھنٹے مستعد رہتے ہیں۔
 ’کسی بھی شخص کو جو قانون مخالف سرگرمیوں میں حصہ لے گا قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حوالے کردیا جائے گا‘۔
 

شیئر: