Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں جدید بس سٹیشن اور روٹ کہاں 

پبلک ٹرانسپورٹ کا پہلا مرحلہ 400 بسوں کے ٹھیکے سے شروع کیا گیا ہے۔ فوٹو :سبق
مکہ میں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ مکہ کے بیشتر علاقوں میں بڑے اور ذیلی بس سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔
گورنر مکہ وسربراہ مکہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی شہزادہ خالد الفیصل نے پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کا پہلا مرحلہ 400 بسوں کے ٹھیکے سے شروع کیا ہے۔ 
مقامی نیوز ویب سائٹ عاجل کے مطابق سعودی حکومت ملک کے تمام علاقوں میں عموماً اور مکہ مکرمہ شہر میں خصوصاً پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ سعودی وژن 2030 کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید تر بنایا جائے گا۔

مکہ کے بیشتر علاقوں میں بڑے اور ذیلی بس سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ فوٹو :سبق

پروگرام کے مطابق مکہ میں بسوں کے بڑے سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ 500 سے زیادہ ذیلی سٹیشن ہوں گے۔ یہ 300 کلو میٹر سے زیادہ طویل راستوں پربنائے جائیں گے۔ بسوں کو کسی رکاوٹ کے بغیر چلانے کے لیے 12سپیشل بس راستے قائم ہوں گے۔
 شاہراہوں کو عبور کرنے اور ایک سٹیشن سے دوسرے سٹیشن آنے جانے کے لیے دس پل بنائے جائیں گے۔ یہ لفٹ سے آراستہ ہوں گے تاکہ بزرگوں اور معذوروں کو بس سٹیشن آنے جانے اور شاہراہ عبور کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔

سعودی وژن 2030 کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید  بنایا جائے گا۔ فوٹو :سبق

تمام بسوں میں سمارٹ ٹرانسپورٹ آلات اور ٹریفک سگنلز کو کنٹرول کرنے والا سسٹم نصب ہو گا۔
مکہ میں پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر نافذ کیا جارہا ہے۔ مکہ مکرمہ میں بسیں اور ٹرینیں چلانے کی منظوری دے رکھی ہے۔
مکہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے مقدس شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ منصوبہ تیزی سے نافذ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے تاکہ مکہ مکرمہ کے زائرین کو ٹرانسپورٹ کے حوالے سے درپیش مسائل جلد از جلد ختم ہوں۔
 

شیئر: