Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یمن میں اتحادی افواج کا کوئی طیارہ نہیں گرا‘

’ایران نواز حوثی ملیشیا کا یہ دعوی نہ صرف بے بنیاد بلکہ مضحکہ خیز ہے‘ (فوٹو: سبق)
’یمن میں اتحادی افواج کا کوئی طیارہ نہیں گرا۔ اس حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ بے بنیاد ہیں‘۔
یہ بات اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اعلامیہ جاری کرکے کہی ہے۔
  • اپ ڈیٹ رہیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ ’حوثی باغی من گھڑت اور بے بنیاد دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کے جنگجوؤں نے یمن کے کسی علاقہ میں اتحادی افواج کا ایف 15 طیارہ مار گرایا ہے‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’ایران نواز حوثی ملیشیا کا یہ دعویٰ نہ صرف بے بنیاد بلکہ مضحکہ خیز بھی ہے۔ اس کی طرح بے پر کی اڑا کے وہ اپنے حامیوں کو خوش کرنے کی کوشش کرتے ہیں ‘۔

 ’طیارہ گرانے کا دعوی نیا نہیں، گزشتہ سال بھی حوثیوں نے طیارہ گرانے کا دعوی کیا تھا‘ (فوٹو: عاجل)

ترجمان نے کہا ہے کہ ’حوثی باغیوں کی افواہ کی بنیاد پر سعودی عرب مخالف میڈیا بھی خبر کو پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے‘۔
کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے ’اتحادی افواج کا طیارہ گرانے کا دعویٰ نیا نہیں، اس سے پہلے بھی گزشتہ سال حوثیوں نے طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا تھا‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’ حوثی باغی جھوٹ اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے عادی ہیں‘۔ 
 

شیئر: