Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن: اسپورٹس کار 2030 کا افتتاح کردیا گیا  

کار2030کا افتتاح مشہور فٹبالر کی موجودگی میں کیا گیا۔ فوٹو اخبار 24
سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے لوگوں کی نظریں کئی دن سے اسپورٹس کار 2030کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سعودی دارالحکومت ریاض پر لگی ہوئی تھیں۔ بالاخر جمعرات کو ریاض سیزن کے لیے تیار کی گئی اسپورٹس کار 2030کاافتتاح کردیا گیا۔

 دنیا بھر کے لوگ کار 2030کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔ فوٹو اخبار 24

اخبار 24کے مطابق ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن اور محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے جب اسپورٹس کار کا افتتاح برازیل کے مشہور فٹبالر رونالڈینہو کی موجودگی میں کیا تو ہزاروں شائقین نے پرجوش تالیوں سے بھرپور شکل میں خوشی کا اظہار کیا۔

 یہ کار چارج کئے جانے کے بعد 365کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔ فوٹو اخبار 24

اسپورٹس کار 2030  دو برقی انجنوں سے آراستہ ہے۔ ابھی تک اس ماڈل کی صرف ایک ہی کار تیار کی گئی ہے۔ جسے ریاض موٹر شو میں پیش کیا گیا ہے۔
موٹر شو کے منتظمین کا کہناہے کہ اس کار کی  ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ ساڑھے 3سیکنڈ میں 100کلو میٹر کی اسپیڈ سے چلنے لگتی ہے۔

اسپورٹس کار 2030  دو برقی انجنوں سے آراستہ ہے۔ فوٹو اخبار 24


کار کا وزن 1900کلو گرام ہے۔ فوٹو اخبار 24

اس گاڑی کے انجن 376کلو واٹ پاور کے ہیں۔ اس گاڑی کا وزن 1900کلو گرام ہے۔ یہ ایک بار چارج کئے جانے کے بعد 365کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں                
 

شیئر: