Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غار حرا سے اترنے کی کوشش، افغان شہری گر کر ہلاک

افغان شہری غار سے اترنے کی کوشش کر رہا تھا (فائل فوٹو)
دنیا بھر سے سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین تاریخی مقامات کی زیارت بھی کرتے ہیں۔ان میں غار حرا اور غار ثور قابل ذکر ہیں۔
الوئام ویب سائٹ کے مطابق عمرے پر آنے والے ایک 60 سالہ افغان شہری پیر کو مکہ میں غار حرا کی چوٹی سے گر کر ہلاک ہو گئے۔ وہ غار سے اترنے کی کوشش کر رہے تھے۔
شہری دفاع کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور دشوار گزار مقام سے عمرے پر آئے ہوئے افغان زائر کی لاش نیچے اتاری گئی۔

عمرہ زائرین تاریخی مقامات کی زیارت بھی کرتے ہیں (فائل فوٹو)

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغان زائر کی موت غار حرا کی چوٹی سے گرنے سے ہوئی ہے۔ اس میں کوئی مجرمانہ عمل دخل نہیں۔
واضح رہے کہ سعودی محکمہ صحت کے حکام عمرہ زائرین اور حج پر آنے والوں کو اس بات کی تاکید کرتے رہتے ہیں کہ معمر افراد اور بچے غار ثور یا غار حرا کی زیارت کی کوشش نہ کریں۔
ایسا کرنے سے وہ حادثات کا شکار اور ممکنہ طور پر صحت کے مسائل سے بھی دوچار ہو سکتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: