Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خمیس مشیط میں سترہ غیر قانونی تجارتی مراکز بند

مختلف کمشنریوں میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیمیں چیکنگ کررہی ہیں۔فائل فوٹو
عسیر ریجن کی مختلف کمشنریوں میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیمیں سخت چیکنگ کررہی ہیں۔ ریستورانوں،کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں اور تجارتی مراکز پر مختلف اوقات میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
عکاظ اخبار کے مطابق خمیس مشیط کی بلدیہ نے غیر قانونی 17تجارتی مراکز بند کرد یے۔ ناقابل استعمال ایک ٹن سے زائد کھانے پینے کی اشیاءضبط کرلیں۔
 خمیس مشیط کی بلدیہ نے ایک ہفتے کے دوران 243 چھاپے مارے۔ سات بلدیاتی کونسلو ں کے دائرے میں آنے والے تجارتی مراکز اور دکانوں پر موجود کھانے پینے کا سامان چیک کیا گیا ہے۔

بلدیہ نے ایک ہفتے کے دوران 243 چھاپے مارے۔فائل فوٹو

معائنہ جات سے پتہ چلا کہ صفائی کا معیار انتہائی خراب تھا۔ کھانے پینے کی اشیا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل اور ذخیرہ کرتے ہوئے حفظان صحت کی پابندی نہیں کی جارہی تھی۔ 
تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ زائد المیعاد کھانے دوبارہ تیار کرکے رکھے جارہے تھے۔
انسپکٹرز کا کہناہے کہ ایسے کارکنان کو جن کے پاس ہیلتھ سرٹیفکیٹ نہیں تھے معطل کردیا گیا ۔ ایک ہزار 433کلو گرام پھل، سبزیاں اور ناقابل استعمال غذائی اشیا ضبط کرلی گئیں۔76لیٹر مضر صحت تیل بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

شیئر: