Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو شیئرز خریدنے کا آج آخری دن

شیئرز سے متعلق 23 فیصد شہریوں کو بنیادی معلومات میسر نہیں ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سامبا کیپٹل کمپنی کے مطابق آرامکو کے شیئرز فروخت کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔ سامبا کیپٹل کمپنی ہی آرامکو شیئرز کی انچارج ہے۔
سامبا کپیٹل نے یہ بھی اعلان کیا کہ جمعرات 28 نومبر شیئرز خریدنے کاآخر ی دن ہے۔ اب تک 31 لاکھ افراد نے27 ارب ریال کے شیئرز خریدے ہیں۔
المدینہ اخبار کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ افواہ تھی کہ آرامکو کے شیئرز خریدنے والے تداول کے پہلے دن اپنے شیئرز فروخت نہیں کرسکتے۔ سامبا کیپٹل کمپنی نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شیئرز مالکان تداول کے پہلے دن بھی اپنے شیئرز فروخت کرنے کے مجاز ہوں گے۔
ایک افواہ یہ بھی تھی کہ شیئرزمالکان کو 6 ماہ کے بعد ہی منافع ملے گا۔ اس کی بھی تردید کی گئی ہے۔

۔سامبا کیپٹل کمپنی ہی آرامکو شیئرز کی انچارج ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

 سامبا کیپٹل نے بتایا کہ شیئرز خریدتے وقت منافع کے حوالے سے جو طریقہ کار اختیار کیا گیا ہوگا اسی کے لحاظ سے منافع ملے گا تاہم شیئر خریدنے والے کو کارروائی مکمل کرنے کے بعد ترمیم یا منسوخ کرنے کا حق نہیں ہوگا۔
اگر کسی شخص نے بینک کو درخواست دینے کے بعد حصص کی رقم میں ترمیم یا منسوخی کی کوئی درخواست پیش کی تو نئی درخواست مسترد کردی جائے گی اور پہلی درخواست ہی موثر ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رائے عامہ کے جائزے تیار کرنے والے قومی مرکز نے بتایا کہ سعودی آرامکو کےشیئرز سے متعلق 23 فیصد شہریوں کو بنیادی معلومات میسر نہیں ہیں۔

جائزے میں خواتین کا تناسب 47 فیصد اور مردوں کا تناسب 53 فیصد تھا (فوٹو: سوشل میڈیا)

قومی مرکز نے دو ہزار 97 شہریوں سے دریافت کیا تھا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ سعودی آرامکو کے حصص پروگرام سے سعودی معیشت مضبوط ہوگی؟
72 فیصد نے اثبات اور 5 فیصد نے نفی میں جواب دیا جبکہ 23 فیصد نے کہا کہ اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہے۔
جائزے میں خواتین کا تناسب 47 فیصد اور مرد حضرات کا تناسب 53 فیصد تھا۔ بیشتر سعودیوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آرامکو کے شیئرزسے سعودی معیشت مضبوط ہوگی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: