Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

عراق میں حکومت کے خلاف اکتوبر سے پرتشدد مظاہرے جاری ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد اپنا استعفیٰ پارلیمنٹ میں پیش کردیں گے۔
’عرب نیوز‘ کے مطابق جمعے کو انہوں نے استعفیٰ دینے کا اعلان ملک میں طویل عرصے سے جاری پرتشدد مظاہروں کے بعد کیا ہے۔
واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل ملک کے بڑے شیعہ لیڈر منفی اعلیٰ علی سیستانی کی جانب سے پارلیمنٹ سے کابینہ میں تبدیلیوں کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔
اپنے بیان میں وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے کہا کہ وہ اپنا استعفیٰ منظوری کے لیے پارلیمنٹ کے اجلاس میں پیش کریں گے۔
وزیراعظم کے بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کب استعفیٰ دیں گے تاہم پارلیمنٹ نے بحران کا جائزہ لینے کے لیے اتوار کو ہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں حکومت کے خلاف اکتوبر سے پرتشدد مظاہرے جاری ہیں جن میں 400 افراد ہلاک اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہوئے جبکہ ان مظاہروں میں سکیورٹی فورسز کے بھی ایک درجن سے زائد اہلکار مارے گئے ہیں۔
دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے جنوبی شہر ناصریہ میں مزید تین مظاہرین کو ہلاک کر دیا ہے۔
بدھ کو نجف میں ایرانی قونصل خانہ کو نذر آتش کرنے سے ملک میں جاری تشدد کی لہر میں اضافہ ہوا اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی سے جمعرات کو ملک کے مختلف حصوں میں مزید 60 افراد مارے گئے۔
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں

شیئر: