Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم پارلیمنٹ کی حمایت سے محروم

مقتدی الصدر نےعراقی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔فوٹو رویٹرز
عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کابینہ میں ردوبدل کی تجویز پر پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنےمیں ناکام رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق عراقی قانون سازوںنے بتایا کہ’ وزیراعظم نے موجودہ وزرا کی جگہ لینے کے لیے ضروری قانونی جواز فراہم نہیں کیا ہے‘۔
’عراقی آئین کےمطابق وزیراعظم کو قانونی جواز فراہم کیےبغیراپنےکسی بھی وزیر کو تبدیل کرنےکاحق حاصل نہیں‘۔

عراق میں بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

 یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم نےکابینہ میں ردوبدل کے ساتھ مظاہرین کےمطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے بدعنوان سرکاری ملازمین کےخلاف مقدمات چلانےکااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہانسیکڑوں بدعنوان سرکاری حکام کے نام تحقیقات کے لیے عدلیہ کو بھیجے جائیں گے۔
 عراق کےمذہبی رہنما مقتدی الصدر نے پر تشدد مظاہروں میں شدت کے بعد عراقی حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ عراق میں بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

شیئر: