Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین وطن کی ترسیلات زر میں مسلسل کمی

اکتوبر کے دوران ترسیلات زر میں 5.8 فیصد کمی ہوئی (فوٹو:سوشل میڈیا)
 سعودی عرب میں 2019 کے آغاز سے اب تک تارکین وطن کی ترسیلات زر میں 9.7 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اکتوبر کے دوران ترسیلات زر میں 5.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ساما کی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ اکتوبر کے دوران ترسیل زر میں سالانہ کی بنیاد پر کمی ہوئی ہے۔ ستمبر میں تارکین نے 4.4 فیصد رقم زیادہ بھیجی تھی تاہم فروری سے لے کر اگست تک ترسیل زر میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی۔

بیرون ملک سعودی عرب کے محفوظ اثاثے 1.83ٹریلین ریال تک پہنچ گئے (فوٹو:سوشل میڈیا)

الاقتصادیہ اخبار کے مطابق جنوری 2019 سے اکتوبر تک سعودی شہریوں کی ترسیل زر میں 3.7 ارب ریال کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 
سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے سال رواں کے آغاز سے لے کر اکتوبر کے اختتام تک ترسیل زر کے اعدادوشمار جاری کرکے بتایا کہ تارکین نے مجموعی طورپر 104.05ارب ریال ارسال کیے جوگزشتہ سال سے 9.7 فیصد کم ہے۔ 2019 میں اس مدت کے دوران 155.22 ارب ریال بھیجے گئے تھے۔
اکتوبر 2019 کے اختتام پر بیرون مملکت سعودی عرب کے محفوظ اثاثے 1.83ٹریلین ریال تک پہنچ گئے۔

شیئر: