Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ سمیت کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

جازان میں طوفانی بارش سے راستے بند ہوگئے۔فوٹو: سبق
سعودی عرب کے متعدد علاقوں جازان، عسیر، باحہ ، مکہ مکرمہ اور طائف میں جمعے کو گردو غبار کے طوفان کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
 مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں، قصیم، مشرقی ریجن اور حدود شمالیہ کے جنوبی علاقو ں میں محکمہ موسمیات نے بارش کی پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی۔

محکمہ موسمیات نے بارش کی پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی۔فوٹو: سبق

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جازان میں طوفانی بارش سے راستے بند ہوگئے۔ بعض مقامات سیلاب کی زد میں آگئے تھے۔ ایسے مقامات پر جانے سے روکنے کے لیے سیکیورٹی اہلکارموجود تھے۔
 سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آنے سے مقامی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

 سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آنے سے مقامی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔فوٹو: سبق

 جازان میں جمعے کی صبح سے ساحلی علاقہ ابر آلود تھا۔ قدرتی مناظر کے شائقین موسم سے لطف اٹھانے ساحل سمندر اور علاقے کے پارکوں میں پہنچے ہوئے تھے۔
طائف میں بارش سے جگہ جگہ نشیبی علاقے پرخطر بن گئے۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو برساتی نالوں اور وادیوں سے دور رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے اہلکار تعینات کردیے۔

طائف میں بارش سے جگہ جگہ نشیبی علاقے پرخطر بن گئے۔فوٹو: سبق

باحہ میں ’حزنہ الباحہ‘ پہاڑی راستہ احتیاطاً بند کردیا گیا۔ بارش کے باعث یہاں چٹانیں گرنے کے واقعات پیش آئے۔
 محکمہ موسمیات نے ہفتے کو بھی عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور جازان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں