Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپورٹس اور تفریح ایک ساتھ: الخبر جنوبی کورنیش کے ترقیاتی منصوبے مکمل

سبزہ زاروں کا رقبہ 90 ہزار مربع میٹر تک وسیع کیا گیا ہے ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
الشرقیہ ریجن میونسپلٹی نے ’الخبر جنوبی کورنیش‘ کے ترقیاتی منصوبے کے تمام مراحل مکمل کر لیے۔
یہ منصوبے 4 ہزار 150 میٹر سے زائد طویل اور 130 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر ہیں۔ یہ اقدام معیار زندگی کو بڑھانے، شہری اور سیاحتی منظر نامے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ترقیاتی منصوبے کے تحت ساحلی علاقے کو بہتر بنانے کے لیے موجودہ درختوں کو برقرار رکھتے ہوئے سبزہ زاروں کا رقبہ 90 ہزار مربع میٹر تک وسیع کیا گیا ہے۔
ریجنل بلدیہ کے ترجمان فیصل الزھرانی نے بتایا ’اس منصوبے کے تحت نئی سہولتیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ ان میں کورنیش سے سمندر کے براہ راست نظارے کے لیے سیڑھیوں کی طرز پر نشستوں کا انتطام، پارکنگ ایریا، انٹرایکٹو پلازے، چلڈرن زونز، ساحل کے متوازی واک وے اور دیگر سہولتیں شامل ہیں جو سپورٹس اور تفریحی سہولتوں کے لیے ایک جامع ماحول فراہم کرتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا ’یہ منصوبہ الخبر کے سیاحتی اور تفریحی مقامات کو فروغ دینے اور کوالٹی آف لائف پروگرام کے اہداف کی تکمیل میں معاون ہے۔‘

 

شیئر: