Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ متعب بن عبدالعزیز کا انتقال

ان کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں منگل کو پڑھائی جائے گی (فوٹو: سبق)
سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیت شہزادہ متعب بن عبدالعزیز پیر کو انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 88 برس تھی۔ ان کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں منگل کو عصر کے بعد پڑھائی جائے گی۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وفات کا اعلان ایوان شاہی سے اعلامیہ جاری کر کے کیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی سعودی عرب کے تمام حلقوں کی جانب سے رنج و ملال کا اظہار کیا گیا۔
شہزادہ متعب بن عبدالعزیز روزگار و آباد کاری، بلدیات و دیہی امور، پانی و بجلی کی وزارتوں میں وزیر رہے ہیں۔
وہ 1931 کو ریاض میں پیدا ہوئے تھے۔ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے بیٹوں میں ان کا نمبر 17واں تھا۔
انہوں نے امریکہ میں تعلیم حاصل کی۔ 1955 میں پولیٹیکل سائنس میں بی اے کیا تھا۔
وہ مکہ کے گورنر بھی رہے۔ انہوں نے 2009 میں سرکاری عہدوں کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ ان کی آخری وزارت بلدیات و دیہی امور کی تھی۔

شیئر: