Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پہلی بار صحرائی پولو

تاریخی مقام طنطورة میں ٹورنامنٹ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ فوٹو: العربیہ
سعودی پولو آرگنائزیشن نے تاریخ میں پہلی مرتبہ مملکت کے تاریخی مقام طنطورة میں صحرائی پولو ٹورنامنٹ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
آئندہ سال 16 سے 18جنوری تک پولو ٹورنامنٹ جاری رہے گا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق تاریخی مقام العلا میں’طنطورة ونٹر فیسٹیول‘ کے تحت ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس میں دنیا بھر سے پولو کے معروف اور بہترین کھلاڑی شریک ہوں گے۔ 

آئندہ سال 16 سے 18جنوری تک پولو ٹورنامنٹ جاری رہے گا۔ فوٹو: العربیہ

 ٹورنامنٹ کے لیے العلا کے تاریخی مقام کا ا نتخاب سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے۔ یہ جزیرہ عرب میں کئی تمدنوں کے سربستہ رازوں کا امین علاقہ ہے۔ یہاں کا پرکشش قدرتی ماحول پولو ٹورنامنٹ کے حوالے سے دلکش ثابت ہوگا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق العلا پولو صحرائی ٹورنامنٹ کا تصور سوئٹزرلینڈ کے سان مارٹس میں آئس پولو ٹورنامنٹ سے لیا گیا ہے۔
العلا میں تاریخی مقابلہ درخشاں ضیافتی روایات اور تاریخی مقام کی بدولت نیا رنگ اور نئی روح کا باعث بنے گا۔

 العلا رائل کمیشن اور سعودی پولو آرگنائزیشن صحرائی پولو کا انتظام کررہے ہیں۔ فوٹو: العربیہ

 العلا رائل کمیشن اور سعودی پولو آرگنائزیشن صحرائی پولو کا انتظام کررہے ہیں۔
’طنطورة ونٹر فیسٹیول‘ دسمبر 2019 سے مارچ 2020 تک جاری رہے گا۔ 
سعودی پولو آرگنائزیشن کے چیئرمین عمرو زیدان کے مطابق ’ٹورنامنٹ کا انعقاد مملکت کے ترقیاتی سفر کے اعزاز کے طور پر کیا جا رہا ہے۔ سعودی نوجوانوں میں اس کھیل سے لگاﺅ پیدا ہوگا۔‘

جزیرہ نمائے عرب میں کئی تمدنوں کے سربستہ رازوں کا امین علاقہ ہے۔ فوٹو: العربیہ

عمرو زیدان کے مطابق صحرائی پولو ٹورنامنٹ سے العلا اور اس کے تاریخی حسن کا تعارف بھی دنیا بھر میں ہو گا۔
’عالمی رائے عامہ کو یہ پیغام بھی ملے گا کہ سعودی عرب عالمی سطح کے پروگرام کے بہترین انتظامات کر رہا ہے۔‘
 

شیئر: