Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف میں زیتون سے تیل کی پیداوار کا سیزن شروع

 گزشتہ برس زیتون کی پیداوار 160 ہزار ٹن سے زائد رہی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں زیتون کی کاشت اور اس کی صنعت میں گزشتہ تین برسوں کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ الجوف ریجن میں قائم زیتون کا تیل نکالنے کے مراکز نے فصل سے تیل نکالنے کے عمل کا آغاز کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس سے بڑے زرعی فارمز اور چھوٹے کاشتکاروں کی پیداوار سے اس عمل کو فائدہ پہنچ رہا ہے، یہ سیزن زیتون اور اس کے تیل کی پیداوار کے لحاظ سے الجوف کی پوزیشن کو مستحکم کرتا ہے۔ 
الجوف میں زیتون ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر بسام العویش کا کہنا ہے کہ الجوف ریجن میں زیتون کے درختوں کی تعداد 30 ملین سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ کاشت کا رقبہ 20 ہزار ہیکٹر سے زیادہ ہے۔ اس شعبے کی معاشی قدر تقریباً 500 ملین ریال کے قریب ہے۔
 گزشتہ برس زیتون کی پیداوار 160 ہزار ٹن سے زائد رہی جس میں تقریباً 25 ہزار ٹن زیتون کا تیل شامل تھا۔ اس کے مقابلے میں رواں برس تیل کی پیداوار تقریباً تین ہزار ٹن تھی۔

الجوف ریجن مملکت کے ان علاقوں میں شامل ہے جہاں سے زیتون کے تیل کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 80 فیصد حاصل کیا جاتا ہے۔ مملکت میں کاشت کی جانے والی زیتون کی اہم اقسام میں ’پیکوال، صورانی، زیتی، جلط، قیسی وغیرہ شامل ہیں۔

ڈاکٹر العویش نے بتایا کہ زیتون کی مختلف اقسام اور تیل نکالنے کے جدید طریقے فصل سے بہتر استفادے، مقامی پیداوار کی قدر میں اضافے اور اس سے وابستہ زرعی و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ہیں۔

 

شیئر: