Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں معذوروں کے لیے کیا مراعات ہیں

 سعودی عرب معذوروں کے حقوق کے عالمی معاہدے پر دستخط کرچکا ہے۔ فائل فوٹو
سعودی عرب میں معذوروں کے سرپرست ادارے سی پی ڈی (care of Persons with Disabilities) نے بتایا ہے کہ وژن 2030کے تناظر میں معذوروں کے نظام کو جدید تر بنایا جارہاہے۔ سرکاری اور قومی اداروں نے اس حوالے سے اپنے رجحانات کا اظہار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سی پی ڈی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر ھشام الحیدری نے بتایا کہ معذوروں کو باوقار زندگی گزارنے میں معاون خدمات کا معیار بلند کرنے کے لیے سی پی ڈی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ یہ نگراں اور قانون ساز ادارے کے طور پر کام کرے گا۔ یہ ملک کے مختلف شعبوں کے درمیان ربط وضبط پیدا کرکے معذوروں کے لیے نئے قوانین ، نئے ضابطے اور نئے طور طریقے وضع کرے گا۔ عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات میں بھی حصہ لے گا۔

 وژن 2030کے تناظر میں معذوروں کے نظام کو جدید تر بنایا جارہاہے۔ فائل فوٹو

الحیدری نے توجہ دلائی ہے کہ امسال ہمارے ادارے کا لوگو ’مستقبل تک رسائی آسان ‘ ہے۔ اس کے تحت معذوروں کو پائیدار اور منصفانہ ہمہ جہتی ترقی میں حصہ دار بنایا جایے گا۔ انہیں ملک و قوم کی تعمیر میں حصہ لینے کے لیے اپنے قدموں پر کھڑا کیا جایے گا۔
الحیدری نے بتایا کہ سی پی ڈی اور سماجی ترقیاتی بینک نے ایک معاہدہ کیا ہے اس کے بموجب معذروں کو مختلف اسکیموں کے لیے قرضے ترجیحی بنیاد پر جاری ہوں گے۔ انہیںقرضوں کے لیے انتظار کی لائن میں نہیں لگنا پڑے گا۔
الحیدری نے بتایا کہ سعودی عرب میں معذوروں کا ڈیٹا تیار کیا جارہا ہے۔اس کی بنیاد پر ان کے لیے مطلوبہ اسکیمیں تیار کی جائیں گی۔
الحیدری نے بتایا کہ سعودی عرب اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے معذوروں کے حقوق کے معاہدے پر دستخط کرچکا ہے۔ اس پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
الحیدری نے توجہ دلائی کہ معذوروں کی ضرورتوں کی تفصیلات جمع کرکے انہیںتمام خدمات معیاری شکل میں پیش کی جائیں گی۔
الحیدری نے مزید بتایا کہ تمام سرکاری اور نجی اداروں کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے یہاں معذوروں کے لیے خصوصی پارکنگ کا بندوبست کریں جبکہ محکمہ ٹریفک نے معذوروں کے لیے مخصوص پارکنگ میں گاڑی کھڑے کرنے والوں پر 100 ریال جرمانہ مقرر کردیا ہے۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں                      
    

شیئر: