Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیو ں کے لیے خصوصی روزگار پروگرام کا اعلان

سعودی شہری 8دسمبر سے وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔ فوٹو العربیہ
سعودی وزارت خزانہ نے بی اے اور ایم اے پاس کرکے روزگار کی تلاش میں گھومنے والے سعودی نوجوانوں کے لیے خصوصی روزگار پروگرام کا اعلان کردیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ایسے سعودی لڑکوں اور لڑکیوں کو جنہوں نے چار برس کے اندر بی اے یا ایم اے کی ڈگری حاصل کی ہو اور انہیں روزگار نہ ملا ہو ان کے لیے روزگار تربیت پروگرام متعارف کرایا ہے۔ انہیں روزگار کے لیے مطلوب استعداد فراہم کی جایے گی۔ روزگار کے لیے درکار تجربہ مہیا کیا جایے گا۔ یہ سارے کام تعلیمی و تربیتی کورس کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔

تربیتی و تعلیمی روزگار پروگرام کا دورانیہ 18ماہ کا ہوگا۔فوٹو اے ایف پی

اس پروگرام میں ایسے لڑکوں اور لڑکیوں کو لیا جائے گا جوذہین ، محنتی اورمنفرد اہلیت رکھتے ہوں گے۔تربیتی و تعلیمی روزگار پروگرام 18ماہ کا ہوگا۔پروگرام مکمل کرنے پر لڑکوں اور لڑکیوں کو ملازمت مہیا کی جایے گی۔پروگرام شروع کرنے سے قبل وہ جس گریڈ میں ہوں گے پروگرام مکمل کرنے پرانہیں دو اضافی گریڈ دیے جائیں گے۔ 
روزگار پروگرام کے امیدواروں کو تربیت کے ساتھ برسر روزگار بھی شمار کیا جایے گا۔
وزارت خزانہ نے سعودی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 11ربیع الثانی 1441 ھ مطابق 8دسمبر 2019ءسے لے کر 5دن تک وزارت کی ویب سائٹ پر روزگار پروگرام کے لیے اندراج کراسکتے ہیں۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں                     
 

شیئر: