Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی ممالک کا سربراہی اجلاس

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جی سی سی ممالک کے وفود کے سربراہان نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق قبل ازیں جی سی سی ممالک کے وفود قائدین کی سربراہی میں اجلاس میں شمولیت کے لیے ریاض پہنچ گئے، شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام سربراہان کو خوش آمدید کہا۔ 

معاشرتی شعبوں کے مابین تعاون کو بڑھانے کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ فوٹو۔ واس

اجلاس میں خلیجی ممالک کے مابین ہم آہنگی کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔
ریاض پہنچنے والوں میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ،
امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح، عمان کی وزراء کونسل کے نائب وزیراعظم فہد بن محمد آل سعید اور قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ آل ثانی شامل ہیں۔

جی سی سی ممالک کی سلامتی اور استحکام کا جائزہ لیں گے۔ ۔فوٹو۔ واس

 جی سی سی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹرعبدالطیف الزیانی نے بتایا ہے کہ خلیجی ممالک کے رہنما اپنے ممالک کے سیاسی، دفاعی، سلامتی، معاشی اور معاشرتی شعبوں کے مابین تعاون اور ہم آہنگی کے عمل کو بڑھانے کے لئے متعدد اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وہ علاقائی اور بین الاقوامی سیاسی پیشرفت، خطے میں سیکیورٹی کے حالات اور جی سی سی ممالک کی سلامتی اور استحکام کا جائزہ بھی لیں گے۔

 خلیجی ممالک کے مابین ہم آہنگی کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ فوٹو۔ واس

 کانفرنس میں دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ علاقائی صورتحال اور یمن کی جنگ میں ایران کی مداخلت کا ایجنڈہ خصوصی طور پر زیر غور آئے گا۔
گزشتہ روز کے ابتدائی اجلاس میں خلیجی وزرائے خارجہ نے کویت کے سابق وزیر خزانہ نایف الحجرف کو آئندہ کے لیے جی سی سی کا سیکریٹری جنرل نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ موجود ہ سیکریٹری جنرل کی مدت مکمل ہونے کے بعد وہ اپنی ذمہ داریاں اپریل 2020ء میں سنبھالیں گے۔

شیئر: