Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیر ڈرائیور بس سروس کا آغاز

ابتدائی طور پر دو بسوں سے اس سروس کا آغاز کیا گیا ہے فوٹو: المدینہ اخبار
سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی (کاﺅسٹ) میں بغیر ڈرائیوربس سروس شروع کردی گئی ہے۔
المدینہ اخبار کے مطابق دو بسوں سے اس سروس کی ابتدا کی گئی ہے،لوکل موٹرز اور ایزی مائل کمپنیوں کے اشتراک سے بغیر ڈرائیور بس سروس کا آغاز ہوا ہے۔ یہ دونوں کمپنیاں بغیر ڈرائیور ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی میں ماہر مانی جاتی ہیں۔
کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی (کاﺅسٹ) کے اس  اقدام سے سمارٹ بسوں کا پروگرام نافذ ہوگیا ہے۔

ساپٹکو سمارٹ بس چلانے اور تربیت یافتہ ملازم فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے فوٹو: المدینہ اخبار

کاﺅسٹ کے سربراہ ڈاکٹر ٹونی چن نے بتایا کہ ’بغیر ڈرائیور بس ٹیکنالوجی اس لیے متعارف کرائی جارہی ہے تاکہ مصنوعی ذہانت میں ہماری ریسرچ کو دنیا کے سامنے لایا جاسکے۔‘
کنگ عبداللہ یونیورسٹی کے مطابق ’سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی (ساپٹکو) اور ہمارے درمیان اسٹراٹیجک شراکت ہے۔ ساپٹکو سمارٹ بس چلانے اور تربیت یافتہ ملازم فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔‘
بغیر ڈرائیوربسیں چلنے سے ٹرانسپورٹ کی دنیا میں جدت کا مستقبل تابناک ہوگا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں