Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ’سعودی عرب انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں‘

تین برسوں کے دوران انسانی حقوق سے متعلق 60 اصلاحات لائی گئی ہیں۔فوٹو :عرب نیوز
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عواد العواد کے مطابق سعودی عرب اپنے یہاں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے کوشا ں ہے ۔انسانی حقوق کے ان تمام معاہدوں پر عمل درآمد کررہا ہے جن پر اس نے دستخط کیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر عواد العواد نے یورپی یونین کی سیاسی و سیکیورٹی کمیٹی میں انسانی حقوق سے متعلق مطلوبہ رپورٹیں پیش کی ہیں۔
ڈاکٹر عواد العواد نے کہا ’سعودی عرب پوری دنیا کے لیے کھلا ہوا ہے۔ ہماری قیادت انسانی حقوق کی اقدار اور اصولوں کے لیے کام کررہی ہے۔بہت کچھ کرنا ہے اور بہت کچھ کرچکے ہیں‘۔

یورپی یونین کی کمیٹی میں انسانی حقوق سے متعلق مطلوبہ رپورٹیں پیش کی ہیں۔فوٹو :عرب نیوز

سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین نے زور دے کر کہا ’ سعودی عرب انسداد دہشتگردی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ دہشت گردی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں سرفہرست ہے۔ سعودی عرب نے انسداد دہشتگردی جرائم کا قانون جاری کیا ہے‘۔ 
’سعودی عرب نے انتہا پسندی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ یہ کام کئی مراکز اور اداروں کے ذریعے انجام دیا جارہاہے‘۔
انہوں نے یورپی یونین کی سیاسی اور سیکیورٹی کمیٹی کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک میں تبدیلی لائے ہیں۔ وہ ریاست کے تمام ادارو ںکو جدید خطوط پر استوار کرنے ، اداروں میں تبدیلی لانے اور اصلاحات کے کاررواں کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان میں سرفہرست انسانی حقوق کا ادارہ ہے‘۔

سعودی عرب نے انتہا پسندی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔فوٹو :عرب نیوز

 ’حالیہ تین برسوں کے دوران انسانی حقوق سے متعلق 60 اصلاحات لائی گئی ہیں۔ ان میں سے 22 کا تعلق خواتین کو اپنے قدموں پر کھڑے کرنے سے تھا‘۔
انسانی حقوق کے ادارے کے سربراہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب انسداد بدعنوانی کے موضوع کو بھی بڑی اہمیت دے رہا ہے۔ اس کا بڑا ثبوت کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن اتھارٹی کا قیام ہے۔

شیئر: