Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انسانی حقوق کی عالمی سفارشات کے لیے سپیشل ڈیٹا پروگرام‘

سعودی عرب سپیشل ڈیٹا استعمال کرنے کی منظوری دینے والا پہلا ملک ہے۔
 
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین عواد بن صالح العواد نے مملکت میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی سفارشات پر عمل درآمد کا سپیشل ڈیٹا پروگرام جاری کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عواد بن صالح نے کہا کہ سعودی عرب ، مشرق وسطیٰ اور شمالی امریکہ میں اسپیشل ڈیٹا استعمال کرنے کی منظوری دینے والا پہلا ملک ہے۔ سعودی عرب ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کی مدد سے وژن 2030کے مطابق ای گورنمنٹ کے اعلیٰ ترین اہداف حاصل کرنے کے سلسلے میں پرعزم ہے۔
سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین نے سپیشل ڈیٹا پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کے دوران شرکاءکو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام بھی پیش کیا۔

سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین  نے سپیشل ڈیٹا پروگرام جاری کیا ہے۔ 

انہوںنے توجہ دلائی کہ ڈیٹا کے استعمال کی منظوری سے ہیومن رائٹس کمیشن کو اپنے فرائض ادا کرنے میں بڑی سہولت ملے گی۔ انسانی حقوق کے بین الاقوامی معاہدوں پر سرکاری اداروں سے عملدرآمد کرانے اور سعودی عرب میں انسانی حقوق پر سالانہ رپورٹیں تیار کرنے میں کافی آسانی ہوگی۔
اقوام متحدہ کی رابطہ کار نتالی فوسٹر نے واضح کیا کہ سعودی عرب انسانی حقوق سے متعلق عالمی سفارشات پر عمل درآمد کے سلسلے میں ترقی یافتہ معیار اختیار کئے ہوئے ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی رابطہ کار نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی سفارشات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
 ’مجھے خوشی ہے کہ سعودی عرب انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے صحیح جہت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اس کی بدولت پائدار ترقی کے اہداف کے حصول اور ممکنہ امکانات سے فائدہ اٹھانے کا ماحول مزید بہتر ہوگا‘۔
سعودی عرب نے نیا پروگرام انسانی حقوق کے قومی ادارے اور انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی ہائی کمشنری کے درمیان فنی تعاون کی یادداشت پر عملدرآمدکے تحت شروع کیا ہے۔

شیئر: