Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: یونیورسٹی کی باﺅنڈری اور پارکنگ چھت گر گئی،دو ہلاک

تیرہ زخمی ہوگئے۔ کئی کی حالت تشویشناک ہے۔فوٹو: عاجل
سعودی عرب میں الدرعیہ کی المعرفہ یونیورسٹی میں باﺅنڈری اور پارکنگ کی چھت گر نے 2افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے۔ کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
 ریاض میں محکمہ شہری دفاع نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ منگل کو المعرفہ یونیورسٹی کی باﺅنڈری اور جنوبی پارکنگ کی چھت گرنے سے دو افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوئے ہیں۔ ملبے سے دس افراد کو بحفاظت نکالاگیا ہے۔

ملبے سے دس افراد کو بحفاظت نکالاگیا ہے۔فوٹو:سبق

 شہری دفاع نے بیان میں یہ بھی بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک سعودی اور ایک غیر ملکی ہے۔ ملبے سے زخمیوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ جدید مشینری اور آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق المعرفہ یونیورسٹی نے ٹویٹر پر واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ شہری دفا ع کے اہلکار ملبے کے نیچے زخمیوں کی تلاش کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 باﺅنڈری اور پارکنگ کی چھت گرنے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ فوٹو:سبق

المعرفہ یونیورسٹی نے اس سے پہلے بیان میں بتایاتھا کہ یونیورسٹی کی بیرونی باﺅنڈری اور خارجی پارکنگ کی چھت گرنے سے یونیورسٹی کے دو گارڈزملبے میں دب گئے ہیں۔
شہری دفاع کے ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ پر ہلال احمر اور شہری دفاع کے اہلکار بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔
 باﺅنڈری اور پارکنگ کی چھت گرنے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں