Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک جرمانوں میں 50 فیصد رعایت

ابوظبی پولیس نے ٹریفک خلاف ورزیوں کی پیشگی ادائیگی فارمولا جاری کیا ہے۔
ابوظبی پولیس کی جنرل کمانڈ کے مطابق اتوار 22 دسمبر 2019 سے پہلے کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر مقررہ جرمانوں میں 50 فیصد مشروط کمی کی جارہی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی پولیس نے ٹریفک خلاف ورزیوں کی پیشگی ادائیگی فارمولا جاری کیا ہے ۔ اس پر عمل درآمد اتوار 22 دسمبر سے ہوگا۔ 
 ٹریفک خلاف ورزی کے ارتکاب کے 60 دن کے اندر جرمانہ ادا کرنے کی صورت میں 50 فیصد جرمانہ کم کردیا جائے گا۔ اگر خلاف ورزی پر گاڑی تحویل میں لینے اورتاخیر پر جرمانہ ہوا تو اس میں 35فیصد کمی کی جائے گی۔
ابوظبی پولیس نے 28 ٹریفک خلاف ورزیوں کا چارٹ جاری کیا ہے جو رعایتی فارمولے سے مستثنیٰ ہوں گی۔ ان میںگاڑی اس انداز سے چلانا جس سے ڈرائیور یا دوسروں کی زندگی یا سلامتی یا امن کو خطرہ لاحق ہوجائے۔

60 دن کے اندر جرمانہ ادا کرنے کی صورت میں 50 فیصد کمی کی جائے گی۔

گاڑی اس انداز سے چلانا جس سے نجی یا سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچ رہا ہو۔ سروس لائن کی طرف سے اوور ٹیک کرنا۔
ہیوی وہیکل اس انداز سے ڈرائیو کرنا جس سے ڈرائیور یا دوسروں کی زندگی یا امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہورہا ہو۔ ہیوی وہیکل اس انداز سے چلانا جس سے سرکاری یا نجی اداروں کو نقصان ہورہا ہو۔
 ہیوی وہیکل کا سگنل کو عبور کرنا۔کسی بھی ٹریفک حادثے میں ڈرائیور کی نامناسب ڈرائیونگ کی وجہ سے گاڑی کا بیلنس کھو دینا۔
 ٹرک ڈرائیوروں کو ایسی جگہ سے اوور ٹیک کرنا جہاں سے اوور ٹیک کرنے کی اجازت نہ ہو۔
گاڑی کی ڈرائیونگ سے شور اور ہنگامہ برپا کرنا۔

28 ٹریفک خلاف ورزیاں رعایتی فارمولے سے مستثنیٰ ہوں گی۔

گاڑی اچانک دائیں بائیں موڑ لینا۔ ڈرائیونگ کے دوران موبائل میں مصروف ہوجانا۔
 ڈرائیونگ کے دوران کسی بھی طریقے سے خود کو مصروف کرلینا۔ عام گاڑیو ں کا ریڈ سگنل کو عبور کرنا ۔
 موٹر سائیکلوں کا ریڈ سگنل کو توڑنا۔ مقررہ انتہائی رفتار 80 کلو میٹر سے زیادہ تیز گاڑی چلانا۔ 
بغیر اجازت نامے کے خطرناک مواد یا آتش گیر سامان منتقل کرنے کے لیے گاڑی کا استعمال۔ٹریفک پولیس سے راہ فرار اختیار کرنا۔
سامنے والی گاڑی اور اپنی گاڑی کے درمیان مناسب فاصلہ نہ چھوڑنا۔ 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی انتہائی رفتار سے تجاوز کرنا۔
سکول بس کے ڈرائیور کا ’ٹھہرو‘ والا سگنل آن نہ کرنا اور ٹریفک کی ہدایات پر عمل نہ کرنا۔
سکول بسوں کے سگنل ٹھہرو کو دیکھ کر ڈرائیور کا نہ رکنا ۔بغیر اجازت نامے کے گاڑیوں کو سواریاں لانے لیجانے کے لیے استعمال کرنا۔
 ایمبولینس یا پولیس یا سرکاری کارواں یا ایمرجنسی گاڑیوں کو ترجیحی بنیاد پر نکلنے اور آگے جانے کی اجازت نہ دینا۔
 نشہ کرکے گاڑی چلانا۔ نشہ آور مادہ استعمال کرکے گاڑی چلانا۔کسی کی موت کا باعث بن جانا۔ خطرناک حادثے کا سبب بننا یا کسی کو زخم پہنچانا شامل ہیں۔
محکمہ ٹریفک کے مطابق ان خلاف ورزیوں پر جرمانے میں کمی کا فیصلہ عدالت کرے گی۔

شیئر: