Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندو کش سلسلے بتایا جا رہا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے دوسرے حصوں اور خطے میں میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندو کش سلسلہ بتایا جا رہا ہے۔ 
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی گہرائی 210 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔
پاکستان میں بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ملک بھر سے زلزلے سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع ابھی موصول نہیں ہوئی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ تمام متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں