Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ہر ایک چاند کا ٹکڑا، کس کاانتخاب کروں؟

اس انوکھی فرمائش کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ فوٹو:المرصد
 سعودی نوجوان نے اپنی والدہ کو یہ فرمائش کرکے حیران کردیا کہ آپ سوشل میڈیا پر معروف لڑکیوں میں سے کسی ایک کو میرے لیے دلہن منتخب کریں۔
المرصد نیوز ویب سائٹ کے مطابق سعودی نوجوان نے انوکھی فرمائش کا وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کردیا جو وائرل ہوگیا۔
وڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان نے اپنی والدہ کے سامنے سوشل میڈیا کی سات معروف لڑکیوں کی تصاویر پیش کیں اور کہا ان میں سے کسی ایک کا میرے لیے دلہن کے طور پر انتخاب کرلیں۔

سعودی نوجوان نے سوشل میڈیا پر معروف  لڑکیوں کی تصاویر اپنی والدہ کو دکھائیں فوٹو:المرصد

سعودی نوجوان نے سوشل میڈیا پر معروف جن لڑکیوں کی تصاویر اپنی والدہ کو دکھائیں ان میں ماڈل روز، فرح الہادی، اصالة، یارا النملة، شوق محمد، فوز الفہد اور بلقیس شامل ہیں۔ یہ تمام لڑکیاں معروف فیشن ڈیزائنر یا ماڈل ہیں۔ ان سے شادی کا خواب بیشتر عرب نوجوان دیکھ رہے ہوں گے۔
 سعودی نوجوان کی سادہ لوح ماں تصاویردیکھ کر حیرت زدہ رہ گئی اور کہا’ بیٹا یہ تو سب ہی بے حد خوبصورت ہیں۔ ہر ایک چاند کا ٹکڑا معلوم ہوتی ہے۔ ان میں سے تمہارے لیے کس کاانتخاب کروں؟
 والدہ نے جس لڑکی کا اپنے بیٹے کے لیے انتخاب کیا وہ فیشن ڈیزائنر یارا النملہ ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ یہ نہیں بتایا گیا کہ سعودی نوجوان کی والدہ نے اپنے بیٹے کا رشتہ فیشن ڈیزائنر کو بھیجا یا نہیں اگر بھیجا تو کیا جواب دیا گیا۔

 والدہ نےاپنے بیٹے کے لیے فیشن ڈیزائنرکا انتخاب کیا ہے۔ فوٹو:المرصد

 آڈیو کلپ اس افسانوی کہانی کی یاد تازہ کررہا ہے جس میں ایک خوبصورت اور قد آور نوجوان  اپنے دوستوں کی محفل میں دعویٰ کرتا تھا کہ اس کی شادی کسی شہزادی سے ہوگی۔ 
دوست اس سے جب یہ پو چھتے تم شہزادی سے شادی کیوں کرسکتے ہو۔ نوجوان کہتا بات اتنی سی ہے کہ پچاس فیصد معاملہ طے پاچکا ہے۔ میں نے اپنی طرف سے ہاں کردی ہے ۔ اب باقی شہزادی کے ہاتھ میں ہے وہ منظوری دے تو بات آگے بڑھے۔
 

شیئر: