Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونس میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ؟

31 دسمبر تک سیاحوں کی تعداد 9.5 ملین تک پہنچ جائے گی۔فوٹو: روئٹرز
رواں سال 20 دسمبر تک 9 ملین سے زائد سیاحوں نے تیونس کا رخ کر کہ نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
الشرق الاوسط کے مطابق تیونس کے وزیر سیاحت نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 31 دسمبر تک سیاحوں کی تعداد 9.5 ملین تک پہنچ جائے گی۔
سیاحت کے شعبے سے کمائی جانے والی آمدنی 1.88 بلین ڈالر تک متوقع ہے۔
تیونسی وزیر نے سیاحوں کی تعداد میں اضافے کا سہرا سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری اور سیاحت کے فروغ کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہم آہنگی کے لیے وزارت سیاحت کی کوششوں کو قرار دیا۔

تیونسی وزیر نے سیاحوں میں اضافے کی وجہ سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری  کو قرار دیا۔ فوٹو: ٹوئٹر

تیونس کے وزیر نے مزید کہا کہ ’فرانسیسی سیاحوں میں 14 فیصد، برطانوی میں 70 فیصد، اطالوی میں 21.4 فیصد اور روسی سیاحوں میں 6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔‘
رواں سیزن کے دوران 26 لاکھ الجزائری سیاح بھی آئے ہیں۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ 2020 کے اوائل میں سیاحت کے فروغ کے نئے منصوبے پر کام شروع ہوجائے گا۔ ابتدائی سرمایہ کاری 250 ملین ڈالر ہوگی۔
اس منصوبے سے آئندہ تین برسوں کے دوران ملازمت کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

شیئر: